امام حسن کی بیٹیوں کے مزار

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



نجف اشرف میں حصارِ قدیمی نامی جگہ پر ایک مزار ہے جو امام حسن مجتبیٰ ؑ کی بیٹیوں کی طرف منسوب ہے جن کے نام جناب آمنہ، زہراء اور رقیہ ہے۔ مؤرخین نے صرف جناب رقیہ کا نام امام حسن ؑ کی اولاد میں ذکر کیا ہے جبکہ بقیہ دو ناموں کا تذکرہ کسی کتاب میں موجود نہیں ہے۔


جغرافیائی حیثیت

[ترمیم]

نجف اشرف میں سور (محیط) روڈ پر حصارِ قدیمی نامی جگہ ہے جہاں اس شہر کی قدیمی آبادی کے جنوب میں تین قبریں ہیں جو امام حسن ؑ کی بیٹیوں جناب آمنہ بنت حسن، جناب زہراء بنت حسن اور جناب رقیہ بنت حسن کی طرف منسوب ہیں۔

چند اہم نکات

[ترمیم]

قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ مؤرخین نے امام حسن ؑ کی اولاد کے جو نام درج کیے ہیں ان میں آمنہ اور زہراء نامی کسی بیٹی کا تذکرہ وارد نہیں ہوا۔ صرف جناب رقیہ کا نام اولادِ امام حسن ؑ کی فہرست میں ذکر ہوا ہے جبکہ بقیہ دو کے نام کتب میں مذکور نہیں ہیں۔ نیز اس کے علاوہ ایک مزار محلہ حویش کی جانب موجود ہے جوکہ مزار بنت حسن کے نام سے معروف ہے۔ مؤرخین نے اس مزار اور بیٹی کا تذکرہ بھی تحریر نہیں کیا۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ یہ تین قبریں امیر المومنین علیہ السلام کے حرمِ مبارک سے تقریبا ۴۰۰ یا ۵۰۰ متر دور واقع ہیں۔ اگر یہ قبریں گھرانہِ اہل بیتؑ کی ہیں اور براہِ راست امام حسن مجتبیٰ ؑ کی بیٹیوں کی قبریں ہیں تو یقینا ان کو حرمِ امام علی ؑ میں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اہل بیت ؑ باخوبی امام علی ؑ کی قبر مبارک کو جانتے تھے۔ چنانچہ یہ کیسے ممکن ہے کہ امام علی ؑ کی قبرِ مبارک کی خبر ہونے کے باوجود اہل بیت ؑ کے افراد حرم مطہر کے اطراف اور بیابانوں میں دفن کیے جائیں ؟!
[۱] علوی، علی، راہنمای استان نجف، ص ۱۰۶۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. علوی، علی، راہنمای استان نجف، ص ۱۰۶۔


مأخذ

[ترمیم]

زیارت‌گاه‌ہای عراق، محمد مہدی فقیہ بحر العلوم، مقالہ مزارات آمنہ، رقیہ و زہراء، دختران امام حسن (ع)، ج۱، ص۷۶۔    






جعبه ابزار