زیتون

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



زیتون ایک مبارک اور بہشتی میوہ ہے اور اس کے بارے میں روایات وارد ہوئی ہیں۔


زیتون کی شکل

[ترمیم]

زیتون ایک بیضوی شکل کا سخت میوہ ہے اور اس کا سائز توت جتنا ہوتا ہے۔ زیتون کا درخت بھی توت کے درخت کی طرح ہوتا ہے۔

← زیتون کی فضیلت


روایات میں زیتون کے درخت کو ایک مبارک درخت شمار کیا گیا ہے اور اس کے تیل کو پیغمبروں کی غذا قرار دیا گیا ہے۔

← فقہ میں زیتون پر بحث


باب زکات اور تجارت میں اس پر بحث کی گئی ہے۔

← زیتون پر زکوٰۃ کا حکم


بعض قدما سے منقول ہے کہ عشر کی زمین میں کاشت کیے جانے والے زیتون کے تیل اور پھل پر زکات ہے۔

← تجارت میں زیتون کا حکم


ربا میں زیتون کا میوہ اور تیل ایک جنس شمار ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ان میں سے ایک کو دوسرے کے بدلے میں یوں بیچنا کہ ان میں سے ایک کی مقدار زیادہ ہو جائے؛ ربا اور حرام ہے۔
ایک گروہ کے قول کی بنا پر احتکار زیتون کے تیل میں بھی ثابت ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. جواهر الکلام ج۳۶، ص۵۰۱-۵۰۲۔    
۲. مختلف الشیعة ج۳، ص۱۹۷۔    
۳. جواهر الکلام ج۲۳، ص۳۵۰۔    
۴. کتاب المکاسب ج۴، ص۳۶۹۔    


ماخذ

[ترمیم]
فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل بیت، ج۴، ص۳۳۵۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : زکات | فقہ | معاملات




جعبه ابزار