سیرت صحابہ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے صحابہ کی کسی عمل کو انجام دینے یا ترک کرنے کی عملی عادت کو سیرتِ صحابہ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔


سیرتِ صحابہ سے مراد

[ترمیم]

سیرتِ صحابہ سے مراد وہ عمل ہے جسے رسول اللہؐ کے صحابہ کرام مسلسل انجام دیتے تھے۔ سیرت کا تعلق عمل کی انجام دہی سے بھی ہے اور ترکِ عمل سے بھی۔

اہل سنت کے نزدیک سیرت صحابہ

[ترمیم]

سیرتِ صحابہ اور اس کی حجیت کی بحث اکثر و بیشتر اہل تسنن کی کتب میں ملتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہؐ کی رحلت کے بعد حَسۡبُنَا کِتَابَ اللہ کا شعار بلند کر کے سنّتِ رسول اللہؐ کا دروازہ بند کر دیا گیا اور امت اسلامیہ میں خلفاءِ الہی آئمہ اطہار علیہم السلام سے چشم پوشی کر لی گئی۔ ایسی صورت میں اہل سنت کو چار ناچار احکامِ شرعیہ کے استنباط کے لیے سیرتِ صحابہ کا دامن تھامنا پڑا اور صحابہ کرام کی سیرت اور اس کی حجیت سے بحث کرنا پڑی۔ جہاں تک قول و فعل صحابی کی حجیت کی بات ہے اس میں اہل سنت میں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ ان اقوال میں مشہور قول حجیتِ سیرت صحابہ ہے۔

مکتب تشیع کے نزدیک سیرتِ صحابہ

[ترمیم]

مکتبِ تشیع کے نزدیک احکامِ شرعیہ میں حجیت کتابِ الہی قرآن کریم اور رسول اللہؐ کو حاصل ہے اور آپؐ کی تبعیت میں آئمہ اطہارؑ اس حکم میں شامل ہیں۔ چنانچہ مکتبِ تشیع کے نزدیک اگر سیرتِ صحابہ کی تائید شارع اور رسول اللہؐ کی رضایت سے ہوتی ہے تو وہ حجیت رکھے گی۔ لیکن اگر کسی مورد میں سیرتِ صحابہ موجود ہو لیکن شارع و رسول اللہؐ کی رضایت و قبولیت اس پر ثابت نہ ہو تو تنہا سیرتِ صحابہ کسی قسم کا اعتبار اور حجیت نہیں رکھتی۔

اہم نکتہ

[ترمیم]

اہل سنت سیرتِ صحابہ کو مستقل طور حجت تسلیم کرتے ہیں۔ جبکہ مکتبِ تشیع معتقد ہیں کہ سیرتِ صحابہ کا شمار سیرتِ متشرعہ کے باب میں ہوتا ہے۔ اگر یہ سیرت قولِ معصوم کے کشف کرنے اور اس کو ظاہر کرنے کا باعث بنتی ہے تو حجت ہے ورنہ نہیں۔
[۲] جناتی، محمد ابراہیم، منابع اجتہاد (از دیدگاه مذاہب اسلامی)، ص ۸۴-۸۰۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. علائی دمشقی، خلیل بن کیکلدی، إجمال الإصابۃ فی أقوال الصحابۃ، ص ۳۶۔    
۲. جناتی، محمد ابراہیم، منابع اجتہاد (از دیدگاه مذاہب اسلامی)، ص ۸۴-۸۰۔


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌ نامہ اصول فقہ، تدوين توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامي، مقالہِ سیرتِ صحابہ سے یہ تحریر لی گئی ہے۔


اس صفحے کے زمرہ جات : اصول فقہ | سیرت | سیرت متشرعہ | مباحث حجت




جعبه ابزار