ویکی فقہ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



• ویکی فقہ دائرۃ المعارف انٹرنیٹ پر آن لائن دستیاب ہے۔ اس کی تشکیل کا ہدف اسلامی علوم اور ان سے مربوط دیگر علوم کے مفاہیم کی وضاحت ہے۔ ویکی فقہ نے اسلامی علوم کے دیگر دائرۃ المعارفوں میں پائے جانے والے خلا کا ادراک کرتے ہوئے اپنے مقالات کو ٹھوس اور دستاویزی شکل دی ہے تاکہ صارفین اور محققین کو یہ اطمینان دلایا جا سکے کہ پیش کردہ مقالات مستند اور قابل اعتماد ہیں۔
اسلامی علوم کے اندر تفسیر قرآن، فقہ، اصول فقہ، فلسفہ، کلام، عرفان، تاریخ، ادبیات، منطق، قانون، اسلامی معیشت اور اسلامی نفسیات جیسے علوم شامل ہیں جبکہ ان سے مربوط علوم میں مغربی فلسفہ، معاشیات، نفسیات، بین الاقوامی قانون اور سیاسیات جیسے مضامین شامل ہیں۔
سائٹ کے نام میں فقہ کا استعمال اس کے وسیع تر معنوں کے پیش نظر ہے کہ جس میں تمام اسلامی علوم شامل ہیں۔
• ویکی فقہ کی ایک خصوصیت، مآخذ اور حوالہ جات کو مدرسہ فقاہت کے مخصوص کتب خانہ کیساتھ لنک دے کر انہیں مستند بنانا اور دستاویزی شکل میں ڈھالنا ہے۔ اس روش کے تحت کسی فٹ نوٹ پر کلک کرنے سے مدرسہ فقاہت کی آن لائن لائبریری اوپن ہو جاتی ہے اور یہاں پر کتاب کے مورد نظر صفحے میں مطلوبہ متن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ ان صفحات پر بھی مطلوبہ الفاظ یا عبارتوں کو سرخ رنگ میں مشخص کیا جاتا ہے۔ بعنوان نمونہ اس مقالے کی طرف رجوع کیجئے:
• ویکی فقہ کے مخاطبین حوزے اور دانشگاہ کے اساتذہ، محققین، دینی طلبہ، اسٹوڈنٹس اور عام لوگ ہیں۔
• ویکی فقہ تین اصولوں؛ غیر جانبداری، تصدیقیت (Verifiability) اور مؤلفین کے حقوق کا خیال رکھنے کی بنیاد پر قائم ہے۔


وابستگی

[ترمیم]

ویکی فقہ، مدرسه فقاہت،     مدرسہ فقاہت کے کتب خانے، (مرکزی کتب خانہ؛     اہل ‌سنت کا کتب خانہ؛     مرکزی تصویری کتب خانہ؛     اہل ‌سنت کا تصویری کتب خانہ)     اور ویکی سوال و جواب سائٹ؛     ’’صدائے بہار انسٹی ٹیوٹ‘‘     کے زیر نظر کام کر رہے ہیں. یہ سائٹ سنہ ۲۰۱۰ء میں ’’صدائے بہار انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی جانب سے لانچ کی گئی ہے۔

کام کا آغاز

[ترمیم]

اس سائٹ پر کام کا آغاز علمی و اجرائی بورڈز کی تشکیل اور ویکی نگاروں کی تربیت کے بعد سنہ ۲۰۱۰ء میں کیا گیا۔

زیرنظر ویب سائٹ کے مختلف صفحات

[ترمیم]

یہ ویب سائٹ مختلف اور متنوع صفحات پر مشتمل ہے کہ جن میں سے چند اہم صفحات یہ ہیں:

← آخری اضافہ شدہ مطالب


اس پیج پر ویب سائٹ میں مندرج تازہ ترین کلمات، مفاہیم اور ان کی تفصیلات کے علاوہ منتخب مقالات بھی موجود ہیں۔

← اندراج مطلب


اندراج مطلب کیلئے ’’صارف نام‘‘ اور ’’پاس ورڈ‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے جو نئے صارف اکاؤنٹ کو ایجاد کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

← ویکی پرسش


ویکی سوال و جواب کو آزمائشی بنیادوں پر لانچ کیا گیا ہے۔ یہ دینی سوالات پر مشتمل دائرۃ المعارف ہے جس میں تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق دینی سوالات کے جوابات پر مبنی ۹۷۴۴ مقالات ہیں۔

← فارسی کتب خانہ


’’مدرسہ فقاہت‘‘ کے فارسی کتب خانہ میں ۱۴۴۷۳ جلدوں پر مشتمل ۶۰۳۸ کتابیں ہیں۔ آپ فارسی کتب کے پیج سے شہید مطہری کی کتب، تفسیری کتب، تاریخی کتب، کلامی کتب اور ۔۔۔ کا انتخاب کر سکتے ہیں اور کسی بھی کتاب کے نام پر کلک کر کے اس کی ورق گردانی کر سکتے ہیں اور ویکی فقہ اور ویکی پرسش کے مقالات کا حوالہ دیتے وقت اسے مطلوبہ صفحے کیساتھ لنک کر سکتے ہیں۔
حوزات علمیہ کے دروس و مباحث اور مختلف موضوعات کے لنکس لائق مطالعہ ہیں۔

← عربی کتب خانہ


’’مدرسہ فقاہت‘‘ میں ۲۷۳۲۸ جلدوں پر مشتمل ۶۷۴۲ کتب موجود ہیں۔ آپ شیعہ کتب خانے سے فقہی، اصولی، حدیثی، تفسیری اور ۔۔۔ کتب کا انتخاب کر سکتے ہیں اور کتاب کے نام پر کلک کر کے اس کی ورق گردانی کر سکتے ہیں اور ویکی فقہ کے مقالات کے حوالہ جات کو مطلوبہ صفحات کیساتھ لنک دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ’’مدرسہ فقاہت لائبریری‘‘ مقالات کو مستند کرنے کیلئے ایک مفت کتب خانہ ہے۔

← فہرست بترتیب حروف تہجی


اس پیج پر الفاظ اور اصطلاحات کو حروف تہجی کی ترتیب سے تلاش کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

← جستہ جستہ مطالعہ


اس پیج پر کچھ فقہی و اصولی کلمات و اصطلاحات کی تفصیلات خود کار صورت میں موجود ہیں۔

اہداف

[ترمیم]

اسلامی علوم کے بارے میں انٹرنیٹ بالخصوص آن لائن دائرۃ المعارفوں پر بڑا وسیع مواد موجود ہے۔
محققین، طلبہ، اسٹوڈنٹس اور عوام الناس کیلئے اسلامی علوم سے متعلق ٹھوس اور مستند مطالب تک رسائی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ تاہم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر معتبر مآخذ کی جستجو کوئی آسان کام نہیں ہے۔ دوسری جانب بہت سے موارد میں علوم اسلامی سے مربوط مطالب کو پیش کرنے والے افراد بذات خود ان سے متعلق ضروری آشنائی نہیں رکھتے یا بعض اوقات اسلام اور شیعہ مذہب کے اصولوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔
اس بنا پر اسلامی علوم پر مشتمل ایک ایسے انسائیکلو پیڈیا کی ضرورت کا احساس شدت سے ہوا کہ جس میں اتقان و استناد کا خیال رکھا جا سکے۔ لہٰذا اس ہدف کو پورا کرنے کی غرض سے ’’ویکی فقہ‘‘ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

علمی گروہ

[ترمیم]

مطالب کی تدوین حوزہ علمیہ قم کے طلبہ و محققین کے توسط سے اتقان و استناد کی رعایت کیساتھ انجام دی جاتی ہے۔
تشکیل ‌شده گروہ:
• موضوعات، مواد اور نشر و اشاعت کے منتظمین؛
• تمام اسلامی علوم اور ان سے مربوط دیگر علوم کی شاخوں کیلئے علمی گروہوں کی تشکیل؛
• اپ لوڈ کیے جانے والے مقالات کی جانچ پڑتال کا ذمہ دار گروہ؛
• ویکی نگاری کی تربیت اور ویکی نگاروں کے اشتباہات کی درستگی کے فرائض انجام دینے والا گروہ؛

ویکی ‌فقہ کے مخاطبین

[ترمیم]

ویکی فقہ کے مخاطبین حوزہ و دانشگاہ کے اساتذہ، محققین، ریسرچ اسکالرز، طلبہ، اسٹوڈنٹس اور عوام الناس ہیں۔
• ریسرچ اسکالرز اور محققین:
ریسرچ اسکالرز اور محققین، ویکی فقہ کے درجہ اول کے مخاطب ہیں۔ لہٰذا مقالات کا اتقان اس سائٹ کی پہلی ترجیح ہے۔ اس بنا پر مقالات کی مستند سازی اور مقالات کے حوالہ جات کا ’’مدرسہ فقاہت‘‘ کے کتب خانے کیساتھ لنک، ویکی فقہ کے اہداف میں سرفہرست ہے۔
• دینی علوم کے طلبہ:
اگرچہ دینی علوم کے طلبہ کا شمار بھی ریسرچ اسکالرز اور محققین میں ہوتا ہے لیکن ویکی فقہ کی محققین اور ریسرچ اسکالرز کی اس صنف پر خصوصی توجہ کی وجہ سے سائٹ کو طلبہ کیلئے مفید اور قابل استفادہ بنانے کو سرمشق قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حوزوی علوم پر توجہ نہایت اہم ہو گی۔ حوزوی دروس سے مربوط موضوعات و مضامین کی وضاحت، مستند سازی اور مقالات کے حوالہ جات کو مدرسہ فقاہت کے مخصوص کتب خانہ کیساتھ لنک کرنا، دینی علوم کے طلبہ کیلئے بہت ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔
• عوام الناس:
ویکی فقہ دوسرے مرحلے پر دینی، فقہی، کلامی، تاریخی اور ۔۔۔ مضامین پیش کرتا ہے تاکہ عوام الناس ایک ایسے منظم منبع سے بہرہ مند ہوں کہ جس نے کلیدی کلمات کو ایک دوسرے سے متصل کر رکھا ہے۔

کلی اہداف

[ترمیم]

ویکی فقہ تین بنیادی اصولوں پر زور دیتا ہے؛ غیر جانبداری کا اصول، تصدیقیت(Verifiability) کا اصول اور مؤلفین کے حقوق کی رعایت کا اصول۔
ضروری ہے کہ ان اصولوں کی ویکی فقہ کے تمام مقالات میں رعایت کی جائے۔

← غیر جانبداری کا اصول


علمی و فکری مباحث میں غیر جانبداری کے اصول کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ویکی فقہ کے مقالات حوزہ علمیہ قم کے طلبہ اور محققین کی جانب سے تالیف کیے جاتے ہیں اور ہدف، قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کی نشر و اشاعت ہے۔
اس اصول اور غیر جانبدار نقطہ نظر کا معنی یہ ہے کہ:
• مطالب کو تعصب کے ماحول سے دور رکھ کر پیش کیا جائے؛
• مطالب کو علمی اور مستند ماحول میں پیش کیا جائے؛
• مطالب کو پیش کرتے وقت معتبر اور تا حد امکان’’مرجع‘‘ (درجہ اول کے) مآخذ سے استفادہ کیا جائے؛
• ضروری ہے کہ مطالب کے الفاظ اور عبارتیں مذاہب، ادیان اور دیگر اقوام کی توہین اور اہانت سے پاک ہوں؛
• قرآن و اہل بیتؑ کی تعلیمات کی نشر و اشاعت، مکمل علمی ماحول میں کی جائے؛

← تصدیقیت (Verifiability)


ضروری ہے کہ ویکی فقہ میں پیش کردہ مطالب تصدیقییت (Verifiability) اور تائید کی صلاحیت کے حامل ہوں۔
تصدیقییت (Verifiability) کا معنی یہ ہے کہ:
• مقالات کے قارئین کیلئے پیش کردہ مقالات کی مآخذ کے اعتبار سے جانچ پڑتال کا امکان ہو۔
• مقالات میں مذکور ایسے مطالب جنہیں چیلنج کیا جا سکتا ہو یا جنہیں ثابت کرنے کی ضرورت ہو؛ کو معتبر مآخذ سے ثابت کیا جائے۔
• پیش کردہ مطالب کیساتھ حتی الامکان اصلی مآخذ و مراجع کا حوالہ دیا جائے۔
• علمی و تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹس کے آثار سے استفادہ کرتے وقت ان کی علمی حیثیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
• علمی مجلات کے مطالب سے استفادہ کرتے وقت ان مجلات کے علمی مرتبے کا جائزہ لیا جائے۔
معتبر مآخذ سے مقصود کم از کم ان موارد پر مشتمل ہونا ہے:
• مورد استفادہ کتاب اس علم کے ماہرین کے نزدیک معتبر ہو۔ جیسے اہل تشیع کے نزدیک اصول کافی ہے یا اہل سنت کے نزدیک صحاح ستہ۔
• کتاب کا مصنف اس علم کے ماہرین کی تائید سے برخوردار ہو۔ مثلا شیخ طوسی بزرگ شیعہ علما کے نزدیک؛ یا محمد بن اسماعیل بخاری اہل سنت کے بزرگ علما کی نظر میں۔
• ایسا علمی اور تحقیقاتی ادارہ کہ جس کے آثار موردِ استفادہ ہوں اور اہل علم کے درمیان قابل قبول ہوں۔
• علمی مجلات کہ جن کا علمی رتبہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مصدقہ ہو یا وہ اہل علم کے درمیان مسلمہ ہوں اور ان سے استناد کیا جاتا ہو۔
• ایسے علمی مراکز کی ویب سائٹس کہ جن کی علمی حیثیت متعلقہ اداروں یا اہل علم کی جانب سے مصدقہ ہے۔
• ایسی شخصی یا گروہی ویب سائٹس اور وبلاگ جن کی کسی علمی شخصیت یا کسی علمی گروہ کیساتھ وابستگی اہل علم کے درمیان مورد قبول و تائید ہو۔
غیر معتبر مآخذ سے مقصود حد اقل ذیل کے موارد پر مشتمل ہونا ہے:
• ایسی شخصی ویب سائٹس اور وبلاگ جن کے اعتبار کی جانچ پڑتال نہ کی گئی ہو۔
• ویکی سائٹس جن میں اوپن ایڈیٹنگ کی جاتی ہے اور ان کے علمی اعتبار کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔
• اکثر میسنجرز، ٹوئٹس اور انٹرنیٹ انجمنیں قابل قبول منبع شمار نہیں ہوتے۔
• ایسی مطبوعہ کتب جن کی متعلقہ اداروں کی جانب سے تصدیق نہ کی گئی ہو مگر یہ کہ مذکورہ مطالب کا حوالہ دیگر معتبر مآخذ سے پیش کیا گیا ہو۔

← مؤلفین کے حقوق کی رعایت


ویکی فقہ کے مقالات دو طرح کے ہیں:
1) ویکی فقہ کے علمی گروہوں کے تالیف کردہ مقالات؛
2) دیگر معتبر مآخذ سے ماخوذ مقالات جیسے معتبر کتب یا علمی و تحقیقاتی اداروں کی شائع کردہ تالیفات سے استفادہ یا دو طرفہ ہم آہنگی کے بعد آثار سے استفادہ؛
دوسرے حصے (ماخوذہ مقالات) میں ویکی فقہ مؤلفین کے حقوق کی رعایت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے۔ لہٰذا اس نوعیت کے مقالات میں مقالے کا منبع ذکر کیا جاتا ہے اور اگر مقالہ انٹرنیٹ ایڈریس کا حامل ہو تو حوالے کے طور پر ویب سائٹ کا ایڈریس ذکر کر دیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ویکی فقہ اس وقت تک ویب سائٹ کے ایڈریس کا ذمہ دار ہے جب تک اسے مورد حوالہ ویب سائٹ کی طرف سے تبدیل نہ کیا جائے۔
لہٰذا ویکی فقہ صرف مقالہ اپ لوڈ کرتے وقت ویب ایڈریس کی صحت کا ذمہ دار ہے اور اگر بوجوہ بعد میں سائٹ کا ایڈریس تبدیل ہو جائے یا وہ آف لائن ہو جائے؛ تو ویکی فقہ ذمہ دار نہیں ہو گا۔

خصوصیات

[ترمیم]


← موضوعات و مضامین کی وسعت


ویکی فقہ کے موضوعات و مضامین اسلامی علوم اور ان سے مربوط دیگر علوم پر محیط ہیں۔
اسلامی علوم، تفسیر قرآن، فقہ، اصول فقہ، فلسفہ، کلام، عرفان، تاریخ، ادب، منطق، قانون، اسلامی معیشت، اسلامی نفسیات اور۔۔۔ پر مشتمل ہیں۔ ان سے مربوط علوم میں مغربی فلسفہ، معیشت، نفسیات، بین‌ الاقوامی قانون اور سیاسیات شامل ہیں۔
سائٹ کے نام میں لفظ ’’فقہ‘‘ کا استعمال اس کے عام معنی کی مناسبت سے ہے کہ جو تمام اسلامی علوم کو شامل ہے۔
• اس امر پر توجہ ضروری ہے کہ ویکی فقہ میں غیر مربوط عنوان شامل نہیں ہیں۔ اس سے مراد ایسے موضوعات ہیں جو نہ اسلامی علوم سے ہیں اور نہ ہی اسلامی علوم سے مربوط ہیں۔ جیسے محض میڈیکل کی مباحث یا فلمیں یا علم حیاتیات کے موضوعات ۔۔۔۔ مگر یہ کہ ان کا اسلامی علوم سے کوئی ربط ہو۔
• اسی طرح اس نکتے پر بھی توجہ ضروری ہے کہ:
اسلامی علوم سے مربوط علوم جیسے مغربی فلسفے کے موضوعات پر توجہ کی وجہ اس کا اسلامی علوم سے تعلق ہے۔ وہ یوں کہ اسلامی فلسفے کے محقق یا اسکالر کو فلسفہ غرب سے آشنائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ان افکار کا تقابلی جائزہ لے سکے یا انہیں نقد کر سکے یا ان سے استفادہ کر سکے۔
لہٰذا اس قبیل کے مقالات و موضوعات کو ایجاد کرنے کی غرض یہ ہے کہ ان موضوعات کے قابل اعتماد منبع تک محققین کی دسترس کو یقینی بنایا جا سکے۔

← ایک سے زائد زبانیں


اسلامی علوم اور ان سے مربوط علوم کے مآخذ اس وسعت کیساتھ کہ جس کا ویکی فقہ خواہاں ہے؛ دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والے ان علوم کے مشتاق حضرات کیلئے بہت محدود ہیں۔ لہٰذا ویکی فقہ کی پالیسی یہ ہے کہ ان علوم کو مختلف رائج زبانوں میں نشر کیا جائے۔
اس سلسلے میں ویکی فقہ فارسی،     ویکی فقہ عربی     اور ویکی فقہ اردو     کو لانچ کیا جا چکا ہے اور اسلامی علوم کے معتبر اور مستند دائرۃ المعارف کو پیش کرنے پر مبنی اہداف کے پیش نظر دیگر معروف زبانوں کا اجرا بھی ویکی فقہ کی اولین ترجیح ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے جلد ہی دیگر زبانوں کے مخصوص صفحات کو بھی لانچ کر دیا جائے گا۔

← مواد پر نظارت


ویکی فقہ کا ہدف اسلامی علوم کے ایک معتبر اور مستند آن لائن دائرۃ المعارف کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ لہٰذا اس ہدف کی تکمیل کیلئے مقالات کی مسلسل جانچ پڑتال ویکی فقہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ویکی فقہ فی الحال محدود پیمانے پر فعالیت کر رہا ہے اور مقالات کا اندراج صرف ویکی فقہ کے علمی گروہوں کے توسط سے کیا جاتا ہے۔ تاہم مستقبل میں اوپن ایڈیٹنگ کا پروگرام بھی مدنظر ہے۔
موجودہ صورتحال میں صارف نام کی تخلیق اور مقالات کا ٹیسٹ صورت میں انداراج دیگر افراد کیلئے بھی میسر ہے اور تائید کے بعد مقالات کو مرکزی ویب سائٹ پر منتقل کر کے شائع کر دیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ان مقالات کی نشرو اشاعت کی جاتی ہے جو ویکی فقہ کے معیارات (دائرۃ المعارف کی خصوصیات کا حامل ہونا، مناسب ویکی سازی، مقالات کا اعتبار اور مناسب مستند سازی و تصدیقیت) پر پورا اتریں۔

← مخصوص کتب خانے کیساتھ حوالہ جات کے لنک


مقالات کے حوالہ جات اور مآخذ کو مطالب کی پختگی اور محققین اور اسکالرز کے استفادے کیلئے مدرسہ فقاہت کے کتب خانے سے باقاعدہ طور پر لنک کیا جاتا ہے۔
اس روش میں صارف مقالات کے حوالہ جات کے ذیل میں مورد نظر حوالے پر کلک کر کے مدرسہ فقاہت کے مخصوص کتب خانے کی طرف منتقل ہو جاتا ہے اور کتاب کے صفحے پر محل شاہد کا مطالعہ کرتا ہے۔ بطور نمونہ ان مقالات کا وزٹ کریں۔

← دیگر خصوصیات


• مضامین ہمیشہ قابل ترمیم و ارتقا ہیں۔
• تبدیلیوں کا تاریخچہ تمام صارفین کیلئے قابل مشاہدہ ہے۔
• تاریخچے کے سیکشن میں کسی مخصوص ترمیم کو واپس لانے کی سہولت موجود ہے۔ (مضامین کی کسی مخصوص سیکشن میں واپسی فعال صارفین کیلئے ممکن ہے)
• مقالات کے مابین داخلی لنک موجود ہیں اور ہر اصطلاح کو الگ سے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیلے رنگ کے عناوین سے ویکی فقہ میں اس عنوان کے حامل مضمون کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے اور صارف، مفاہیم کے مابین آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔
• مضامین تک رسائی تین طریقوں سے ممکن ہے:
الف) : فہرست بترتیب حروف تہجی    :
فہرست بترتیب حروف تہجی کے سکیشن میں مضامین، الفبا کی ترتیب اور دو حرفی مرکب الفاظ کی شکل میں دستیاب ہیں۔
ب: جستجو کے باکس میں عنوان کی تلاش:
مضمون کا عنوان ٹائپ کرنے پر اسی لمحے ۲۰ مشابہ مضامین ظاہر ہو جاتے ہیں۔
ج: زمرہ جات کے ذریعے رسائی:
مقالات کی زمرہ بندی ویکی فقہ کا ایک اہم ترین کام ہے۔ درحقیقت زمرہ بندی، ویکی فقہ کے مضامین کی موضوعی فہرست شمار ہوتی ہے۔
اس روش میں، ہم ردیف مضامین کو مناسب زمرہ جات میں قرار دیا جاتا ہے۔ مثلا ’’زمرہ: اصول فقہ‘‘ کی جستجو کیساتھ اصول فقہ سے مربوط مقالات تک رسائی ہوتی ہے؛ یا ’’زمرہ: کتبِ آیات الاحکام‘‘ کو تلاش کرنے پر اس سے مربوط عناوین سامنے آ جاتے ہیں۔
البتہ یہ ضروری نہیں کہ مضامین کی تعداد زمرہ جات کے ذیلی عناوین میں ہی محدود ہو کیونکہ یہ احتمال موجود ہے کہ بعض عناوین اس وقت تک مورد نظر زمرے کے تحت شامل نہ ہوئے ہوں۔
• مضامین کے ہمراہ تبادلہ خیال کے صفحات کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔ ان صفحات کی بدولت مضامین میں دیگر افراد کی شراکت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ تبادلہ خیال کے صفحات پر صارفین زیر نظر مضمون کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں اور یہ امر مضمون کی ظاہری شکل اور مواد کو ارتقا دینے کے حوالے سے مددگار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تبادلہ خیال کے صفحات میں داخل ہونے کیلئے ویکی فقہ میں ’’صارف نام‘‘ کی تخلیق ضروری ہے۔
• رفع ابہام پر مبنی صفحات کو مضامین کے حوالے سے ابہامات کو برطرف کرنے کیلئے بروئے کار لایا جاتا ہے۔ کچھ عناوین ممکن ہے کہ ’’مشترک لفظی‘‘ ہوں یا ایک عنوان کو مختلف علوم میں استعمال کیا جاتا ہو۔ لہٰذا زیادہ آسان دسترسی کیلئے ’’رفع ابہام صفحات‘‘ کو تخلیق کیا جاتا ہے۔ (مثال کے طور پر ذیل کے لنک پر موجود ’’صفحہ رفع ابہام‘‘ کا وزٹ کریں)

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. سایت ویکی‌فقه، مقاله حضرت محمد (صلی‌الله‌علیه‌وآله‌وسلم)۔    
۲. سایت ویکی‌فقه، مقاله اعتکاف (فقه)۔    
۳. سایت ویکی‌فقه، مقاله تجسم اعمال۔    
۴. سایت ویکی‌فقه، ابهام‌زدایی ابدال۔    







جعبه ابزار