حضرت فاطمہ معصومہؑ کی سوانح حیاتحضرت معصومہؑ اہل بیتؑ کے گھرانے کی ایک بافضیلت اور باشخصیت خاتون ہیں۔
حضرت معصومہؑ کی زندگی دو اہم حصوں میں تقسیم ہوتی ہے:
۱۔
مدینہ میں ولادت اور بچپن
۲۔ ایران اور قم کی طرف روانگی
آپؑ کے والد بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام حضرت
موسیٰ بن جعفرؑ ہیں۔
حضرت معصومہؑ کی والدہ گرامی نجمہ
امام رضاؑ کی بھی ماں ہیں۔
نجمہ ایک افضل خاتون ہونے کے علاوہ
تقویٰ و شرافت کا پیکر تھیں۔ آپ انسانی تاریخ کی ایک کم نظیر خاتون تھیں۔
حضرت فاطمہ معصومہؑ کی ولادت کے بارے میں اس امر پر اتفاق ہے کہ آپؑ کی ولادت ۱۷۱ھ میں ہوئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ
شیخ کلینی کی نقل کے مطابق ماہ
شوال سنہ ۱۷۹ھ میں ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظمؑ کو مدینہ سے
بغداد بلوا لیا تھا اور وہیں پر ماہ
رجب ۱۸۳ھ میں آپؑ کی رحلت ہوئی۔ دوسری جانب حضرت معصومہؑ کی زندگی ۲۳ برس سے کم ہے، لہٰذا آپؑ کی ولادت ۱۷۹ھ کے بعد نہیں ہو سکتی چونکہ اس دوران آپؑ کے والد بزرگوار زندان میں تھے۔
پس حضرتؑ کی ولادت کی تاریخ دقیق طور پر مشخص نہیں ہے۔ تاہم دستیاب اسناد کے مطابق حضرتؑ کی ولادت مدینہ میں ۱۷۳ھ میں ہوئی۔
(جاری ہے)