خرابی کی رپورٹ
ہر لفظ کے معنی اور تفصیل دیکھنے کے لیے اس پر کلک کریں۔
عقائدية ، سياسية
وَ مِنْ خُطْبَة لَهُ (عَلَيْهِالسَّلامُ) امامؑ کے خطبات میں سے
لوگوں کے ساتھ آپ کا حُسنِ سلوک اور ان کی لغزشوں سے چشم پوشی
«وَ لَقَدْ أَحْسَنْتُ جِوَارَکُمْ،»۱میں تمہارا اچھا ہمسایہ بن کر رہا
«وَ أَحَطْتُ بِجُهْدِی مِنْ وَرَائِکُمْ.»۲اور اپنی طاقت بھر تمہاری نگہداشت و حفاظت کرتا رہا
«وَ أَعْتَقْتُکُمْ مِنْ رِبَقِ الذُّلِّ، وَ حَلَقِ الضَّیْمِ،»۳اور تمہیں ذلت کے پھندوں اور ظلم کے بندھنوں سے آزاد کیا
«شُکْراً مِنِّي لِلْبِرِّ الْقَلِیلِ»۴(یہ صرف) تمہاری تھوڑی سی بھلائی کا شکریہ ادا کرنے
«وَ إِطْرَاقاً عَمَّا أَدْرَکَهُ الْبَصَرُ، وَ شَهِدَهُ الْبَدَنُ، مِنَ الْمُنْکَرِ الْکَثِیرِ.»۵اور تمہاری بہت سی ایسی برائیوں سے چشم پوشی برتنے کیلئے کہ جو میری آنکھوں کے سامنے اور میری موجودگی میں ہوتی تھیں۔