• خواندن
  • نمایش تاریخچه
  • ویرایش
 

خطبہ ۱۸۰ نہج البلاغہ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



خرابی کی رپورٹ
ہر لفظ کے معنی اور تفصیل دیکھنے کے لیے اس پر کلک کریں۔



سياسية



وَ مِنْ خُطْبَة لَهُ (عَلَيْهِ‌السَّلامُ)
امامؑ کے خطبات میں سے

فى ذَمِّ اَصْحابِهِ
اپنے اصحاب کی مذمت میں فرمایا

۱. تقريع الكوفييّن

«أَحْمَدُ اللهِ عَلَى مَا قَضَی مِنْ أَمْرٍ،»۱
میں اللہ کی حمد و ثنا کرتا ہوں ہر اس امر پر جس کا اس نے فیصلہ کیا



«وَ قَدَّرَ مِنْ فِعْلٍ،»۲
اور ہر اس کام پر جو اس کی تقدیر نے طے کیا ہو



«وَ عَلَى ابْتِلاَئِی بِكُمْ»۳
اور اس آزمائش پر جو تمہارے ہاتھوں اس نے میری کی ہے



«أَيَّتُهَا الْفِرْقَةُ الَّتِي إِذَا أَمَرْتُ لَمْ تُطِعْ،»۴
اے لوگو کہ جنہیں کوئی حکم دیتا ہوں تو نافرمانی کرتے ہیں



«وَ إِذَا دَعَوْتُ لَمْ تُجِبْ۵
اور پکارتا ہوں تو میری آواز پر لبیک نہیں کہتے



«إِنْ أُمْهِلْتُمْ خُضْتُمْ،»۶
اگر تمہیں (جنگ سے) کچھ مہلت ملتی ہے تو ڈینگیں مارنے لگتے ہو



«وَ إِنْ حُورِبْتُمْ خُرْتُمْ۷
اور اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بزدلی دکھاتے ہو



«وَ إِنِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَى إِمَام طَعَنْتُمْ،»۸
اور جب لوگ امام پر ایکا کر لیتے ہیں تو تم طعن و تشنیع کرنے لگتے ہو



«وَ إِنْ أُجِبْتُمْ إِلَى مُشَاقَّةٍ نَکَصْتُمْ۹
اور اگر تمہیں (جکڑ باندھ کر) جنگ کی طرف لایا جاتا ہے تو الٹے پیروں لوٹ جاتے ہو



«لَا أَبَا لِغَیْرِکُمْ۱۰
تمہارے دشمنوں کا برا ہو!



«مَا تَنْتَظِرونَ بِنَصْرِکُمْ وَ الْجِهَادِ عَلَى حَقِّکُمْ؟»۱۱
تم اب نصرت کیلئے آمادہ ہو نے اور اپنے حق کیلئے جہاد کرنے میں کس چیز کے منتظر ہو؟



«الْمَوْتَ أَوِ الذُّلَّ لَكُمْ؟»۱۲
موت کے یا اپنی ذلت و رسوائی کے؟



«فَوَاللهِ لَئِنْ جَاءَ یَوْمِی ـ وَ لَیَأْتِیَنِّی ـ لَیُفَرِّقَنَّ بَیْنِی وَ بَیْنَکُمْ»۱۳
خدا کی قسم! اگر میری موت کا دن آئے گا اور البتہ آ کر رہے گا تو وہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا



«وَ أَنَا لِصُحْبَتِکُمْ قَالٍ،»۱۴
درآنحالیکہ میں تمہاری ہم نشینی سے بیزار



«وَ بِكُمْ غَیْرُ کَثِیرٍ۱۵
اور (تمہاری کثرت کے باوجود) اکیلا ہوں

۲. أسباب انحطاط الكوفييّن

«للهِِ أَنْتُم!»۱۶
اب تمہیں اللہ ہی اجر دے!



«أَمَا دِینٌ یَجْمَعُکُمْ؟»۱۷
کیا کوئی دین تمہیں ایک مرکز پر جمع نہیں کرتا



«وَ لَا مَحْمِیّةٌ تَشْحَذُکُمْ؟»(۱)۱۸
اور غیرت تمہیں (دشمن کی روک تھام پر) آمادہ نہیں کرتی



«أَوَلَيْسَ عَجَباً أَنَّ مُعَاوِیَةَ یَدْعُو الْجُفَاةَ الطَّغَامَ۱۹
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ معاویہ چند تند مزاج اوباشوں کو دعوت دیتا ہے



«فَیَتَّبِعُونَهُ عَلَى غَیْرِ مَعُونَة وَ لَا عَطَاءٍ،»۲۰
اور وہ بغیر کسی امداد و اعانت اور بخشش و عطا کے اس کی پیروی کرتے ہیں



«وَ أَنَا أَدْعُوکُمْ وَ أَنْتُمْ تَرِیکَةُ الْإِسْلاَمِ، وَ بَقِیَّةُ النَّاسِ إِلَى الْمَعُونَةِ أَوْ طَائِفَةٍ مِنَ الْعَطَاءِ،»۲۱
اور میں تمہیں امداد کے علاوہ تمہارے معیّنہ عطیوں کے ساتھ دعوت دیتا ہوں



«فَتَفَرَّقُونَ عَنِّي»۲۲
مگر تم مجھ سے پراگندہ و منتشر ہو جاتے ہو



«وَ تَخْتَلِفُونَ عَلَيَّ؟!»۲۳
اور مخالفتیں کرتے ہو حالانکہ تم اسلام کے رہے سہے افراد اور مسلمانوں کا بقیہ ہو



«إِنَّهُ لَا یَخْرُجُ إِلَيْكُمْ مِنْ أَمْرِی رِضًی فَتَرْضَونَهُ،»۲۴
تم تو میرے کسی فرمان پر راضی ہوتے اور نہ اس پر متحد ہوتے ہو



«وَ لَا سُخْطٌ فَتَجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ;»۲۵
چاہے وہ تمہارے جذبات کے موافق ہو یا مخالف



«وَ إِنَّ أَحَبَّ مَا أَنَا لاَقٍ إِلَيَّ الْمَوْتُ۲۶
میں جن چیزوں کا سامنا کر نے والا ہوں ان میں سب سے زیادہ محبوب مجھے موت ہے



«قَدْ دَارَسْتُکُمُ الْکِتَابَ،»۲۷
میں نے تمہیں قرآن کی تعلیم دی



«وَ فَاتَحْتُکُمُ الْحِجَاجَ،»۲۸
اور دلیل و برہان سے تمہارے درمیان فیصلے کئے



«وَ عَرَّفْتُکُمْ مَا أَنْکَرْتُمْ،»۲۹
اور ان چیزوں سے تمہیں روشناس کیا جنہیں تم نہیں جانتے تھے



«وَ سَوَّغْتُکُمْ مَا مَجَجْتُمْ،»۳۰
اور ان چیزوں کو تمہارے لئے خوشگوار بنایا جنہیں تم تھوک دیتے تھے



«لَوْ کَانَ الْأَعْمَی یَلْحَظُ،»۳۱
کاش کہ اندھے کو کچھ نظر آئے



«أَوِ النَّائِمُ یَسْتَیْقِظُ۳۲
اور سونے والا(خواب غفلت سے)بیدار ہو



«وَ أَقْرِبْ بِقَوْمٍ مِنَ الْجَهْلِ بِاللهِ قَائِدُهُمْ مُعَاوِیَةُ۳۳
وہ قوم اللہ (کے احکام)سے کتنی جاہل ہے کہ جس کا پیشرو معاویہ



«وَ مُؤَدِّبُهُمُ ابْنُ النَّابِغَةِ۳۴
اور معلم نابغہ کا بیٹا ہے۔



(۱) کچھ نسخوں میں «وَ لَا حَمِیَّةٌ تَشْحَذُکُمْ؟» وارد ہوا ہے۔




جعبه ابزار