خرابی کی رپورٹ
الْأَخْلَاقُ الْعَسْكَرِيَّةُ في حديثه (عَلَيْهِالسَّلامُ)، اَنَّهُ شَيَّعَ جَيْشاً يُغْزيهِ، فَقالَ: جب آپؑ نے لڑنے کیلئے لشکر روانہ کیا تو اسے رخصت کرتے وقت فرمایا:
«اعْذِبُوا عَنِ النِّسَاءِ مَا اسْتَطَعْتُمْ.»۱جہاں تک بن پڑے عورتوں سے عاذب رہو۔
وَ مَعْناهُ: اِصْدِفُوا عَنْ ذِكْرِ النِّساءِ وَ شُغُلِ الْقَلْبِ بِهِنَّ، وَ امْتَنِعُوا مِنَ الْمُقارَبَةِ لَهُنَّ، لاَِنَّ ذلِكَ يَفُتُّ فى عَضُدِ الْحَمِيَّةِ، وَ يَقْدَحُ فى مَعاقِدِ الْعَزيمَةِ، وَ يَكْسِرُ عَنِ الْعَدُوِّ، وَ يَلْفِتُ عَنِ الاِْبْعادِ فِى الْغَزْوِ. وَ كُلُّ مَنِ امْتَنَعَ مِنْ شَىْء فَقَدْ اَعْذَبَ عَنْهُ. وَ الْعاذِبُ وَ الْعَذُوبُ: الْمُمْتَنِعُ مِنَ الاَْكْلِ وَ الشُّرْبِ. (سیّد رضیؒ فرماتے ہیں کہ:) اس کے معنی یہ ہیں کہ عورتوں کی یاد میں کھو نہ جاؤ اور ان سے دل لگانے اور ان سے مقاربت کرنے سے پرہیز کرو، کیونکہ یہ چیز بازوئے حمیت میں کمزوری اور عزم کی پختگیوں میں سستی پیدا کرنے والی ہے اور دشمن کے مقابلہ میں کمزور اور جنگ میں سعی و کوشش سے روگرداں کرنے والی ہے۔ اور جو شخص کسی چیز سے منہ پھیر لے اس کیلئے کہا جاتا ہے کہ: اَعْذَبَ عَنْهُ (وہ اس سے الگ ہو گیا)، اور جو کھانا پینا چھوڑ دے اسے عاذب اور عذوب کہا جاتا ہے۔