• خواندن
  • نمایش تاریخچه
  • ویرایش
 

مکتوب ۲۲ نہج البلاغہ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



خرابی کی رپورٹ
ہر لفظ کے معنی اور تفصیل دیکھنے کے لیے اس پر کلک کریں۔



اخلاقي



وَ مِنْ كِتاب لَهُ (عَلَيْهِ‌السَّلامُ)
امامؑ کے مکتوبات میں سے

اِلى عَبْدِاللّهِ بْنِ العَبّاسِ، وَ كانَ ابْنُ عَبّاس يَقُولُ: مَا انْتَفَعْتُ بِكَلام بَعْدَ كَلامِ رَسُولِ اللّهِ (صَلّى‌اللّهُ‌عَلَيْهِ‌وَ‌آلِهِ) كَانْتِفاعى بِهذَا الْكَلامِ
عبد اللہ ابن عباس کہا کرتے تھے کہ جتنا فائدہ میں نے اس کلام سے حاصل کیا ہے، اتنا پیغمبر ﷺ کے کلام کے بعد کسی کلام سے حاصل نہیں کیا۔

ضرورة تذكر المعاد

«أَمَّا بَعْدُ،»۱
اما بعد



«فَإِنَّ الْمَرْءَ قَدْ یَسُرُّهُ دَرْکُ مَا لَمْ یَکُنْ لِیَفُوتَهُ،»۲
انسان کو کبھی ایسی چیز کا پا لینا خوش کرتا ہے جو اس کے ہاتھوں سے جانے والی ہوتی ہی نہیں



«وَ یَسُوؤُهُ فَوْتُ مَا لَمْ یَکُنْ لِیُدْرِکَهُ،»۳
اور کبھی ایسی چیز کا ہاتھ سے نکل جانا اسے غمگین کر دیتا ہے جو اسے حاصل ہونے والی ہوتی ہی نہیں۔ یہ خوشی اور غم بیکار ہے



«فَلْیَکُنْ سُرُورُکَ بِمَا نِلْتَ مِنْ آخِرَتِکَ،»۴
تمہاری خوشی صرف آخرت کی حاصل کی ہوئی چیزوں پر ہونی چاہیے



«وَ لْيَكُنْ أَسَفُکَ عَلَى مَا فَاتَکَ مِنْهَا،»۵
اور اس میں سے کوئی چیز جاتی رہے اس پر رنج ہونا چاہیے



«وَ مَا نِلْتَ مِنْ دُنْیَاکَ فَلاَ تُکْثِرْ بِهِ فَرَحاً،»۶
اور جو چیز دنیا سے پالو، اس پر زیادہ خوش نہ ہو



«وَ مَا فَاتَکَ مِنْهَا فَلاَ تَأْسَ عَلَيْهِ جَزَعاً،»۷
اور جو چیز اس سے جاتی رہے اس پر بیقرار ہو کر افسوس کرنے نہ لگو



«وَ لْيَكُنْ هَمُّکَ فِيَما بَعْدَ الْمَوْتِ۸
بلکہ تمہیں موت کے بعد پیش آنے والے حالات کی طرف اپنی توجہ موڑنا چاہیے۔




جعبه ابزار