خرابی کی رپورٹ
ہر لفظ کے معنی اور تفصیل دیکھنے کے لیے اس پر کلک کریں۔
اخلاقية ، اقتصادية
وَ مِنْ عَهْد لَهُ (عَلَيْهِالسَّلامُ) امامؑ کے عہد ناموں میں سے
اِلـى بَعْـضِ عُمّـالِهِ وَ قَدْ بَعَثَـهُ عَلَى الصَّدَقَـةِ ایک کارندے کے نام کہ جسے زکوٰۃ اکٹھا کرنے کیلئے بھیجا تھا یہ عہدنامہ تحریر فرمایا:
«أَمَرَهُ بِتَقْوَی اللهِ فِي سَرَائِرِ أَمْرِهِ وَ خَفِیَّاتِ عَمَلِهِ،»۱میں انہیں حکم دیتا ہوں کہ وہ اپنے پوشیدہ ارادوں اور مخفی کاموں میں اللہ سے ڈرتے رہیں
«حَيْثُ لاَ شَهِیدَ غَیْرُهُ،»۲جہاں نہ اللہ کے علاوہ کوئی گواہ ہوگا
«وَ لاَ وَکِیلَ دُونَهُ.»۳اور نہ اس کے ما سوا کوئی نگران ہے
«وَ أَمَرَهُ أَلاَّ یَعْمَلَ بِشَیْء مِنْ طَاعَةِ اللهِ فِيَما ظَهَرَ فَیُخَالِفَ إِلَى غَیْرِهِ فِيَما أَسَرَّ،»۴اور انہیں حکم دیتا ہوں کہ وہ ظاہر میں اللہ کا کوئی ایسا فرمان بجا نہ لائیں کہ ان کے چھپے ہوئے اعمال اس سے مختلف ہوں
«وَ مَنْ لَمْ یَخْتَلِفْ سِرُّهُ وَ عَلاَنِیَتُهُ، وَ فِعْلُهُ وَ مَقَالَتُهُ،»۵اور جس شخص کا باطن و ظاہر اور کردار و گفتار مختلف نہ ہو
«فَقَدْ أَدَّی الاَْمَانَةَ،»۶اس نے امانتداری کا فرض انجام دیا
«وَ أَخْلَصَ الْعِبَادَةَ.»۷اور اللہ کی عبادت میں خلوص سے کام لیا
«وَ أَمَرَهُ أَلاَّ یَجْبَهَهُمْ،»۸اور میں انہیں حکم دیتا ہوں کہ وہ لوگوں کو آزردہ نہ کریں
«وَ لاَ یَعْضَهَهُمْ،»۹اور نہ انہیں پریشان کریں
«وَ لاَ یَرْغَبَ عَنْهُمْ تَفَضُّلا بِالاِْمَارَةِ (الامانة) عَلَيْهِمْ،»۱۰اور نہ ان سے اپنے عہدے کی برتری کی وجہ سے بے رخی برتیں
«فَإِنَّهُمُ الاِْخْوَانُ فِي الدِّینِ،»۱۱کیونکہ وہ دینی بھائی
«وَ الاَْعْوَانُ عَلَى اسْتِخْرَاجِ الْحُقُوقِ.»۱۲اور زکوٰۃ و صدقات کے برآمد کرنے میں معین و مددگار ہیں
«وَ إِنَّ لَكَ فِي هذِهِ الصَّدَقَةِ نَصِیبَاً مَفْرُوضاً،»۱۳یہ معلوم ہے کہ اس زکوٰۃ میں تمہارا بھی معین حصہ
«وَ حَقّاً مَعْلُوماً،»۱۴اور جانا پہچانا ہوا حق ہے
«وَ شُرَکَاءَ أَهْلَ مَسْکَنَة،»۱۵اور اس میں بیچارے لوگ بھی تمہارے شریک ہیں
«وَ ضُعَفَاءَ ذَوِي فَاقَة،»۱۶مسکین اور فاقہ کش بھی
«وَ إِنَّا مُوَفُّوکَ حَقَّکَ،»۱۷اور ہم تمہارا حق پورا پورا ادا کرتے ہیں
«فَوَفِّهِمْ حُقُوقَهُمْ،»۱۸تو تم بھی ان کا حق پورا پورا ادا کرو
«وَ إِلاَّ تَفْعَلْ فَإِنَّكَ مِنْ أَکْثَرِ النَّاسِ خُصُوماً یَوْمَ الْقِیَامَةِ،»۱۹نہیں تو یاد رکھو کہ روزقیامت تمہارے ہی دشمن سب سے زیادہ ہوں گے
«وَ بُؤْسَی لِمَنْ ـ خَصْمُهُ عِنْدَ اللهِ ـ الْفُقَرَاءُ وَ الْمَسَاکِینُ وَ السَّائِلُونَ وَ الْمَدْفُوعُونَ، وَ الْغَارِمُونَ وَ ابْنُ السَّبِیلِ!»۲۰اور وائے بدبختی! اس شخص کی جس کے خلاف اللہ کے حضور فریق بن کر کھڑے ہونے والے فقیر، نادار، سائل، دھتکارے ہوئے لوگ، قرض دار اور (بے خرچ) مسافر ہوں
«وَ مَنِ اسْتَهَانَ بِالاَْمَانَةِ،»۲۱یاد رکھو کہ جو شخص امانت کو بے وقعت سمجھتے ہوئے اسے ٹھکرا دے
«وَ رَتَعَ فِي الْخِیَانَةِ،»۲۲اور خیانت کی چراگاہوں میں چرتا پھرے
«وَ لَمْ یُنَزِّهَ نَفْسَهُ وَ دِینَهُ عَنْهَا،»۲۳اور اپنے کو اور اپنے دین کو اس کی آلودگی سے نہ بچائے
«فَقَدْ أَحَلَّ (أخلّ) بِنَفْسهِ الذُّلَّ وَ الْخِزْیَ فِي الدُّنْیَا،»۲۴تو اس نے دنیا میں بھی اپنے کو ذلتوں اور خواریوں میں ڈالا
«وَ هُوَ فِي الاْخِرَةِ أَذَلُّ وَ أَخْزَی.»۲۵اور آخرت میں بھی رسوا و ذلیل ہوگا
«وَ إِنَّ أَعْظَمَ الْخِیَانَةِ خِیَانَةُ الاُْمَّةِ (الأمنة)،»۲۶سب سے بڑی خیانت اُمت کی خیانت ہے
«وَ أَفْظَعَ الْغِشِّ غِشُّ الاَْئِمَّةِ،»۲۷اور سب سے بڑی فریب کاری پیشوائے دین کو دغا دینا ہے
«وَ السَّلام.»۲۸والسلام۔