مفہوم شرط کا مفہوم غایت سے تعارض

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



مفہوم شرط اور مفہوم غایت میں تعارض سے مراد مفہومِ شرط کی دلیل اور مفہومِ غایت کی دلیل میں تنافی و ٹکراؤ کا ہونا ہے۔


تعریف

[ترمیم]

مفہوم شرط اور مفہوم غایت میں تعارض کا مطلب یہ ہے کہ مفہوم شرط ایک دلیل ہو اور دوسری دلیل مفہوم غایت ہو اور ان دونوں دلیلوں میں تنافی و ٹکراؤ پایا جائے۔

مثال

[ترمیم]

مثلا: یہ جملہ یجب الإمساک إلی اللیل مفہوم غایت رکھتا ہے جس کی دلالت اس معنی پر ہے کہ رات ہو جانے کی صورت میں امساک واجب نہیں ہے۔ دوسرا جملہ إن جاءک زید فلا یجب الإمساک فی اللیل ہے جس کے مفہوم شرط کی دلالت زید کے نہ آنے کی صورت میں رات داخل ہونے کے بعد وجوب امساک پر ہے۔ اب ان دونوں جملات میں تعارض پایا جاتا ہے۔ مفہومِ غایت کا تعارض مفہوم شرط کے ساتھ واضح طور پر ہے۔

حکم

[ترمیم]

اگر مفہوم شرط اور مفہوم غایت کے درمیان تعارض ہو جائے تو مفہومِ غایت کو مفہوم شرط پر مقدم کیا جائے گا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. فوائد الاصول، نائینی، محمد حسین، ج۴، ص ۷۳۳-۷۳۲۔    
۲. نہایۃ الافکار، عراقی، ضیاء الدین، ج۴، جزء ۲، ص۱۵۰۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۳۳۸، مقالہِ تعارض مفہوم شرط و مفہوم غایت سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    






جعبه ابزار