ادات عناد

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



ادات عناد وہ الفاظ ہیں جو قضیہ منفصلہ میں مقدم اور تالی کے اوپر داخل ہوتے اور ناسازگاری و مخالفت و عناد پر دلالت کرتے ہیں۔ علم منطق میں اس کو قضایا کی اقسام بالخصوص قضیہ منفصلہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔


اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

ان الفاظ کو اداتِ عناد کہا جاتا ہے جو الفاظ قضیہ منفصلہ میں مقدم اور تالی کے اوپر داخل ہوتے ہیں اور ناسازگاری پر دلالت کرتے ہیں، مثلا قضیہ منفصلہ : العدد إما زوج أو فرد، اس مثال میں إِمَّا ادات عناد کہلائے گا۔ عربی زبان میں ادات عناد میں أَوۡ اور إِمَّا آتے ہیں جبکہ اردو زبان میں لفظِ یا اور اگر یا ان کی مانند دیگر کلمات ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. خواجہ نصیر الدین طوسی، محمد بن محمد، اساس الاقتباس، ص۷۰۔    


مأخذ

[ترمیم]

خوانساری، محمد، فرہنگ اصطلاحات منطقی به انضمام واژه نامہ فرانسہ و انگلیسی، ص۹۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : مباحث الفاظ | منطقی اصطلاحات




جعبه ابزار