بنو اعیان

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



بنو اعیان ( اعیان بنی الام) سے مراد ماں باپ ہر دو کی طرف سے بہنوں بھائیوں کا ہونا ہے۔ علم فقہ میں اس موضوع سے باب میراث میں طبقہ دوم کے لیے میراث کے احکام ثابت کرتے ہوئے بحث کی جاتی ہے۔


بنو اعیان کا معنی

[ترمیم]

بنو اعیان (اعیان بنى الامّ) عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی فقہی کتب کے مطابق وہ بہن بھائی ہیں جو ماں باپ ہر دو کی جانب سے ہوں۔

فقہی استعمال

[ترمیم]

بنو اعیان کے عنوان سے باب ارث میں بحث کی جاتی ہے۔ کتاب ارث میں فقہاء نے ذکر کیا ہے کہ طبقہ دوم میں بہن بھائی ہر دو کو میراث ملے گی۔ البتہ میت کے بنو اعیان یعنی ماں باپ ہر دو جہت سے بہن بھائی جب تک موجود ہیں تو یہ ان بہن بھائی کے لیے میراث ملنے سے مانع بن جاتے ہیں جو تنہا باپ کی جانب سے بہن بھائی ہوں کہ اسے اصطلاح میں بنی العلات کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، ج ۳۹، ص ۱۴۹۔    
۲. نراقی، احمد، مستند الشیعۃ، ج ۱۹، ص ۲۶۹۔    


مأخذ

[ترمیم]

موسسہ دائرة المعارف الفقہ الاسلامی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام، یہ تحریر مقالہ بنو اعیان، ج‌۲، ص۱۴۲ سے مأخوذ ہے۔    



اس صفحے کے زمرہ جات : ارث | فقہی اصطلاحات




جعبه ابزار