بکر بن علی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



آپ امام علیؑ کے ایک فرزند ہیں۔


آرامگاه

[ترمیم]

قریۃ ذی ‌الکفل میں حلہ کے راستے پر ایک بارگاہ ہے کہ جس کے گنبد کی اونچائی نو میٹر ہے۔
اس میں مدفون کے نسب میں اختلاف ہے۔ ایک گروہ نے احتمال دیا ہے کہ آپ وہی ابوبکر بن علی ہیں جو کربلا میں زخمی ہوئے اور ان کا گھوڑا انہیں اس مقام تک لے آیا۔ یہاں ان کی شہادت ہوئی اور سپرد خاک کیے گئے۔ مگر سنہ ۱۳۱۳ہجری میں بارگاہ کی تعمیر کے دوران ایک پتھر کا کتبہ دریافت ہوا جو قبر پر کندہ تھا۔ اس پر کوفی خط کے ساتھ تین سطریں رقم تھیں: «بکر بن علی بن ابی ‌طالب الهاشمی مات سنة ستین للهجرة النّبویة علی مهاجرها الثّنا.»
یہ کتبہ اس وقت بارگاہ کے کلید بردار کی تحویل میں ہے اور کچھ علمائے دین جیسے شیخ محمّد آل حرز الدین اور ان کے پوتےشیخ محمد حسین اسے دیکھ چکے ہیں۔

واقعہ کربلا میں شرکت

[ترمیم]

جیسا کہ اس کتبے میں تصریح کی گئی ہے کہ آپ سنہ ساٹھ ہجری میں فوت ہوئے ہیں اور کربلا کا واقعہ سنہ ۶۱ ہجری میں ہے؛ تو انہیں شہدائے کربلا میں شمار نہیں کیا جا سکتا؛
[۱] حرزالدین، محمد، مراقد المعارف، ج۱، ص۱۹۶۔
اس کے باوجود دائرة المعارف تشیع میں انہیں شہدائے کربلا میں سے قرار دیا گیا ہے۔
[۲] جعفری، محمدمهدی، دايرة المعارف تشیع، ج۱، ص۷۲۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. حرزالدین، محمد، مراقد المعارف، ج۱، ص۱۹۶۔
۲. جعفری، محمدمهدی، دايرة المعارف تشیع، ج۱، ص۷۲۔


ماخذ

[ترمیم]

جمعی ازنویسندگان، پژوهشی پیرامون شہدائے کربلا، ص۱۱۳۔    






جعبه ابزار