ذات السلیم
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
ذات السلیم
عربی زبان کا لفظ ہے جوکہ حرمِ مکہ کی حد ظاہر کرنے کے لیے بولا جاتا ہے۔ ذات السلیم کو
عرفات اور طائف کے راستے کے درمیان حرمِ مکہ کی حد قرار دیا گیا ہے۔
[ترمیم]
ذات السلیم ایک جگہ کا نام ہے۔ اگر عرفات اور
طائف کے راستے سے آیا جائے تو
مکہ کے حرم کی حد ذات السلیم قرار پاتا ہے۔ یہ
الضَحَاضِح کے پہاڑ سے بارہ کلومیٹر پر موجود ہے۔
کتاب
اخبار مکہ میں وارد ہوا ہے :
ذَاتُ السُّلَيْمِ: الْجَبَلُ الَّذِي بَيْنَ مُزْدَلِفَةَ وَبَيْنَ ذِي مُرَاخٍ؛ ذات السُّلَیم: وہ پہاڑ جو مزدلفہ اور ذو مُراخ کے درمیان واقع ہے۔
[ترمیم]
کلمہ سلیم کے سین پر فتحہ کے ساتھ یعنی
السَّلِیۡم بھی پڑھا گیا ہے اور سین پر ضمہ یعنی
السُّلَیۡم بھی پڑھا گیا ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگ نامہ حج، مجتبی تونہ ای، ص۴۹۷۔
کچھ مطالب محققین ویکی فقہ نے اضافہ کیے ہیں۔