[ترمیم] محرابِ امام علیؑ وہ جگہ ہے جہاں امیر المؤمنینؑمسجد کوفہ میں نماز پڑھا کرتے تھے اور ۴۰ ہجری ۱۹ رمضان المبارک کی شب ابن مجلم مرادی کے ہاتھوں سرِ اقدس پر ضربت لگی جس سے آپؑ شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ یہ محراب مسجد کے ایک بڑے ہال میں واقع ہے۔ اسماعلیوں کے فرقے بہرہ جن کا تعلق ہند سے ہے انہوں نے ایک ضریح نما خوبصورت محراب کی مانند جالی اس مقام پر بنوا کر نصب کی ہے جس کو کوفی خط، بہترین نقوش اور مختلف تزینات سے آراستہ کیا گیا ہے۔