مفہوم شرط کا مفہوم وصف سے تعارض

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



مفہوم شرط اور مفہومِ وصف میں تعارض سے مراد مفہومِ شرط کی دلیل کا مفہوم وصف کی دلیل کے ساتھ تنافی اور ٹکراؤ کا پایا جانا ہے۔


تعریف

[ترمیم]

مفہومِ شرط اور مفہومِ وصف کے درمیان تعارض کا معنی یہ ہے کہ ایک دلیل مفہومِ شرط ہو اور دوسری دلیل مفہومِ وصف، ان دونوں کے درمیان تنافی اور ٹکراؤ پایا جائے۔

مثال

[ترمیم]

مثلا: اس جملہ کہ ’’تمہارے پاس جو عالم آئے اس کا احترام کرو‘‘ کے مفہوم کا تعارض اس جملہ کے مفہوم سے ہو: ’’فاسق عالم کا اکرام واجب نہیں ہے‘‘ سے ہو۔ پہلے جملے سے یہ مفہوم سامنے آتا ہے کہ جو عالم تمہارے پاس نہ آئے اس کا احترام کرنا واجب نہیں ہے۔ جبکہ دوسرے جملہ سے مفہوم یہ بنتا ہے کہ عادل علماء کا احترام واجب ہے اگرچے وہ تمہارے پاس نہ آئے۔

حکم

[ترمیم]

اگر مفہوم شرط کا مفہوم وصف کے ساتھ تعارض ہو جائے تو مفہومِ شرط کو مفہوم وصف پر مقدم کیا جائے گا۔ کیونکہ مفہومِ شرط اظہر اور واضح تر ہے مفہومِ صوف سے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. فوائد الاصول، نائینی، محمدحسین، ج۴، ص۷۳۳۔    
۲. عراقی، ضیاء الدین، ج۴، جزء ۲، ص۱۵۰۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۳۳۹، مقالہِ تعارض مفہوم شرط و مفہوم وصف سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    






جعبه ابزار