اسحاق بن عمار ساباطی فطحی
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
اسحاق بن عمار ساباطی
فطحی امام جعفر صادقؑ کے اصحاب اور دوسری صدی ہجری کے محدثین میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ سے کثیر احادیث نقل کی گئی ہیں۔ اگرچے آپ فطحی المذہب تھے لیکن اس کے باوجود علماء رجال نے آپ کو
ثقہ اور قابل اعتماد قرار دیا ہے۔
[ترمیم]
آپ کا نام اسحاق بن عمار بن موسی بن مہران ساباطی ہے اور
بغداد کے رہنے والے ہیں۔ آپ کا مذہب فطحی ذکر کیا گیا ہے۔
آپ کا شمار
امام جعفر صادقؑ کے اصحاب میں ہوتا ہے۔
آپ نے اپنے والد اور اپنے بھائی سے روایات نقل کی ہیں۔
محمد بن ابی عمیر جوکہ اجلاء اور
مشایخ الثقات میں سے ہیں نے اسحاق بن عمار سے احادیث نقل کی ہیں۔
[ترمیم]
رجالی کتب کے مطابق اسحاق بن عمار ساباطی کے
مذہب میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض محققین انہیں
بارہ امامی جبکہ بعض انہیں فطحی المذہب قرار دیتے ہیں۔ البتہ ہر دو صورتوں میں اسحاق بن عمار ساباطی ثقہ اور قابل اعتماد ہیں۔
[ترمیم]
اسحاق بن عمار ساباطی نے قیمتی کتابیں لکھی ہیں جوکہ
اصل شمار ہوتی ہیں اور ان کو موردِ اعتماد قرار دیا گیا ہے۔ محمد بن ابی عمیر نے اسحاق بن عمار سے احادیث کو نقل کیا ہے۔
[ترمیم]
بعض علماء اسحاق بن عمار ساباطی اور ابو یعقوب
اسماعیل بن عمار کو ایک شخصیت قرار دیتے ہیں۔
بزرگ تہرانی معتقد تھے کہ یہ دونوں جدا جدا شخصیات ہیں۔
[ترمیم]
اس موضوع پر مزید مطالعہ کرنے کے لیے درج ذیل منابع و مصادر کی طرف رجوع کریں:
[ترمیم]
[ترمیم]
پژوهشگاه فرہنگ و معارف اسلامی، دائرة المعارف مؤلفان اسلامی، ج۱، ص۱۶۶، یہ تحریر مقالہِ اسحاق بن عمار ساباطی فطحی سے مأخوذ ہے۔