اعراض ذاتی متقابل

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



اعراض ذاتىہ متقابل علم منطق كى اىك اصطلاح ہے جس كا مطلب موضوع مىں اعراض كا اىك زمانے مىں قابلِ جمع نہ ہونا ہے۔


اعراض ذاتىہ كى اقسام

[ترمیم]

اىك موضوع كى نسبت سے اعراض ذاتی كى دو قسمىں ہىں:
۱. اعراض ذاتی متقابل
۲. اعراض ذاتی غیر متقابل

اعراض ذاتى متقابل كى تعریف

[ترمیم]

اعراض ذاتی متقابل سے مراد وہ اعراض ہىں جو اىك دوسرے كے مقابلے مىں ہوں ، ىعنى اىك زمانے مىں باہمى طور پر سب اىك موضوع مىں جمع نہىں ہو سكتے، جىسے خط ىا سيدھا ہے ىا ٹىڑھا، ہر عدد طاق ہوتا ہے يا جفت وغىرہ۔
جبكہ اعراض ذاتی غیر متقابل وہ اعراض ہىں جو اىك دوسرے كے مقابل مىں نہىں ہىں، جىسے حىوانات كہ ان ميں سے بعض تيرنے والے ہيں، بعض اڑنے والے پرندے ہيں، بعض پاؤں پر چلنے والے ہيں، بعض رينگنے والے ہيں۔

اصطلاح كى وضاحت

[ترمیم]

خواجہ اپنى كتاب اساس الاقتباس ميں اعراض ذاتىكى تعريف كرتے ہوئے رقمطراز ہىں: عرض ذاتى وہ محمول ہيں جو ذاتِ موضوع كے اعتبار سے اس سے ملحق ہو، نہ كہ محمول اپنے موضوع كى نسبت اىك عام تر شىء ہو يا خاص تر، جىسے حىوان كى ارادہ كے ساتھ حرکت، اور اسى طرح وہ محمول ہوں جن كا مقابل نہ ہو، جىسے دو قائمہِ مثلث (ٹرائى اىنگل) كے دو زاويوں كا مساوى ہونا، مقدار كا غىر متناہى اجزاء مىں تقسىم ہونے كو قبول كرنا، اور اسى طرح اىسے محمولات ہوں جن كا مقابل ہو، جىسے عدد كا طاق جفت ہونا، خط كا سىدھا اور ٹىڑھا ہونا، اور محمول كا اس طرح سے ہونا كہ دو مقابل كے درمىان متوسط ہو، جىسے عدد كا كم ىا زىادہ ىا برابر ہونا ، كَمْ كا زىادہ اور گھٹنا اور برابر ہونا۔ اگرچے ان تينوں كى حقيقت تقابل كے باب سے ہے اور تقابل كى طرف راجع ہے۔
[۳] خوانساری، محمد، فرهنگ اصطلاحات منطقی،ص ۲۲۔


اس مقالے كے منابع و مآخذ

[ترمیم]

اس مقالے كی تالیف مىں درج ذىل منابع و مآخذ سے استفادہ كىا گىا ہے:
(۱) خواجہ نصیرالدین طوسی، محمد بن محمد، اساس الاقتباس    
(۲) خوانساری، محمد، فرہنگ اصطلاحات منطقی
(۳) جبر، فرید، موسوعہ مصطلحات علم المنطق عند العرب    

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. جبر، فرید، موسوعة مصطلحات علم المنطق عند العرب، ص ۵۲۸۔    
۲. خواجه نصیرالدین طوسی، محمد بن محمد، اساس الاقتباس، ص ۳۸۰۔    
۳. خوانساری، محمد، فرهنگ اصطلاحات منطقی،ص ۲۲۔


مأخذ

[ترمیم]
پایگاه مدیریت اطلاعات علوم اسلامی، ماخوذ از مقالہ اعراض ذاتیہ متقابل، تاریخِ لنک ۱۳۹۵/۱۱/۹۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : عرض | علم منطق




جعبه ابزار