ثبوت ہلال
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
دن کے وقت بقصد قربت الہٰی
مفطرات سے
امساک (پرہیز) کو
روزہ کہتے ہیں۔ روزے ماہ رمضان کے چاند کی رؤیت سے واجب ہوتے ہیں اور ماہ شوال کی رؤیت پر اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔
فقہ میں
روزے کی ابحاث کا ایک مستقل باب ہے کہ جس میں تفصیل سے روزے کے
احکام بیان کیے گئے ہیں۔
[ترمیم]
ماہ رمضان کا روزہ اول ماہ میں
چاند کو دیکھنے سے
واجب ہوتا ہے؛ اسی طرح
ماہ شوال کے چاند کی
رؤیت سے اس کا ترک کرنا واجب ہے۔
چاند ثابت ہونے کے راستے درج ذیل ہیں:
مکلف بذات خود
چاند کو دیکھے۔
بہت سے لوگ چاند دیکھنے کی خبر دیں کہ جس سے انسان کو
تواتر اور یقین حاصل ہو جائے۔
متعدد افراد سے رؤیت کی خبر کو سنے بشرطیکہ اسے قطع حاصل ہو جائے۔ جو امور
یقین کے حصول کا موجب ہوں اگرچہ
قرائن و
شواہد کی مدد سے ہی کیوں نہ ہو؛ وہ
شیاع کے حکم میں ہیں۔
ماہ شعبان یا
ماہ رمضان کے تیس دن پورے ہونا؛ پہلی صورت میں روزہ اور دوسری صورت میں
افطار واجب ہے۔
دو
عادل مردوں کی
شہادت معتبر ہے۔ اول ماہ کا چاند خواتین کی
شہادت اور مشہور قول کی بنا پر ایک عادل
مرد خواہ
قسم کا ضمیمہ ہی کیوں نہ کر لیا جائے؛ سے ثابت نہیں ہوتا۔
حکمِ حاکم بھی بعض کے نزدیک معتبر ہے۔
مشہور قول کی بنا پر مہینے کا چاند
منجّمین کے قول یا دوسری رات میں
شفق(غروب آفتاب کے بعد کی سرخی) کے غائب ہونے سے یا تیس تاریخ کو زوال سے قبل دیکھے جانے سے یا اس کے گرد نور کا ہالہ بننے سے یا ایسے قرائن جو
ظنی ہیں؛ سے ثابت نہیں ہوتا، سوائے اس
اسیر یا نظر بند شخص کے جو یقین حاصل کرنے پر قادر نہیں ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل بیت علیهم السلام، ج۴، ص۱۷۵۔