ثنی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



پانچ سال مکمل کرنے کے بعد چھٹے سال میں داخل ہونے والے اونٹ، ایک سال مکمل کرنے کے بعد دوسرے سال میں داخل ہونے والے بکرے اور گائے کو ثنی کہتے ہیں۔ اس عنوان سے باب زکات اور حج میں بحث کی جاتی ہے۔


ثنی کی تعریف

[ترمیم]

ثنی عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ایک شیء کے دو مرتبہ تکرار کے ہیں۔ دوسرے سال میں داخل ہونے والی بکری کو لغوی طور پر ثنی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ فقہاء کے درمیان معروف ہے کہ پانچ سال مکمل کرنے والا اونٹ اور دوسرے سال میں داخل ہونے والا بکرا اور گائے ثنیّ یا ثنیّۃ کہلاتے ہیں۔ البتہ بعض اہل لغت اور ان کی اتباع میں بعض فقہاء نے تصریح کی ہے کہ ایک سال نہیں بلکہ دو سال مکمل کرنے والی گائے اور بکرا کو ثنی کہا جاتا ہے۔

ثنی کے احکام

[ترمیم]

وہ بکرا جس کو زکات کے لیے دیا جائے مشہور کے مطابق اسے ثنیّ سے کمتر نہیں ہونا چاہیے۔ نیز حج کے موقع پر قربانی اگر ثنی سے کم عمر جانور کی جائے تو وہ قربانی کفایت نہیں کرے گی۔ لہذا اگر اونٹ یا گائے یا بکرے کو ذبح کیا جائے اور وہ ثنی سے کم ہو تو وہ قربان کیا گیا جانور قربانی سے کفایت نہیں کرے گا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. راغب اصفہانی، حسین بن محمد، المفردات فی غریب القرآن، ص ۸۲۔    
۲. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۱۵، ص۱۳۲۔    
۳. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۱۹، ص۱۳۶۔    
۴. شیخ طوسی، محمد بن حسن، المبسوط، ج۱، ص۳۸۷۔    
۵. عاملی، سید محمد، مدارک الاحکام ج۵، ص۹۴۔    
۶. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۱۵، ص۱۳۰۔    
۷. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۱۹، ص۱۳۶-۱۳۷۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ فقہ مطابق با مذہب اہل بیت علیہم السلام، ج۲، ص۶۹۳۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : الفاظ شناسی | حج | زکات | قربانی




جعبه ابزار