دنیا

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



دنیا
دنیا سے مراد یہی جہان مادی ہے جو حس کے دائرے میں آ سکتا ہے۔ دنیا کے مقابلے میں آخرت ہے۔


دنیا سے مربوط فقہی ابواب

[ترمیم]

علم فقہ میں دنیا سے متعلق مختلف ابواب میں بحث ہوتی ہے۔ ان ابواب میں اجتہاد، تقلید، طہارت اور صلات کا باب شامل ہے۔

دنیا کے احکام

[ترمیم]


← دنیا اور مرجع تقلید کی شرائط


مرجع تقلید کے لیے شرط ہے کہ وہ دنیا کے امور میں حریص نا ہو۔ تاہم بعض فقہاء کا کہنا ہے کہ یہ شرط اس صورت میں ہے جب مرجع تقلید کا دنیا کے امور میں حریص ہونا اسے عدالت کے درجہ سے ساکت کر دے۔ اس بنا پر مرجع تقلید کے اندر فقط عدالت ہونا کافی ہے۔

← دنیا اور آداب عزاداری


۱۔ تشییع جنازہ کرتے ہوۓ ایک ادب یہ ذکر ہوا ہے کہ اس دوران دنیوی امور کے متعلق بات نہ کی جاۓ۔
۲۔ مستحب ہے کہ میت کے سوگواران کو تسلی دی جاۓ، دنیا کی ناپائیداری اور مصائب دنیوی کو مرحوم کے ورثاء کے سامنے بیان کیا جاۓ تاکہ ان کا غم کم ہو۔

← دنیا اور نماز


۱۔ مستحب ہے کہ مکلف نماز کے دوران دنیوی امور کے متعلق نا سوچے۔
۲۔ دنیوی امور کی خاطر نماز کے دوران عمدا رونا مشہور قول کی بنا پر نماز کو باطل کر دیتا ہے۔ دنیوی امور کی خاطر با آواز رونا نماز کو باطل کرتا ہے یا بغیر صدا کے رونا بھی نماز کو باطل کر دیتا ہے اس بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔ البتہ دوسرا قول زیادہ مشہور ہے۔
۳۔ نماز میں دنیوی امور کے متعلق اپنے لیے یا کسی اور کے لیے دعا کرنا جائز ہے۔ بلکہ سجدہ اور قنوت میں دنیوی و اخروی امور کے لیے دعا کرنا مستحب ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. طباطبائی یزدی، سید محمد کاظم، العروۃ الوثقی، ج۱، ص۲۶۔    
۲. (الاجتہاد و التقلید، ص۲۳۶ ۔ ۲۳۷۔    
۳. شهید اول،محمد بن مکی، الالفیہ و النفلیہ، ج۱، ص۲۶۔    
۴. کاشف الغطاء، شیخ جعفر، کشف الغطاء عن مبہمات الشریعۃ الغراء، ج۲، ص۳۰۲۔    
۵. خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلہ، ج۱، ص۹۵۔    
۶. شهید اول،محمد بن مکی، الالفیہ و النفلیہ، ج۱، ص۲۶۔    
۷. نجفی الجواہری، شیخ محمد حسن، جواہر الکلام، ج۱۱، ص۶۹۔    
۸. حکیم، سید محسن، مستمسک العروۃ الوثقی، ج۶، ص۵۷۸۔    
۹. کاشف الغطاء، شیخ جعفر، کشف الغطاء عن مبہمات الشریعۃ الغراء، ج۳، ص۲۰۹۔    
۱۰. کاشف الغطاء، شیخ جعفر، کشف الغطاء عن مبہمات الشریعۃ الغراء، ج۳، ص۲۲۱۔    


ماخذ

[ترمیم]

مطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام، ج۳، ص۶۵۹۔    



جعبه ابزار