اس سے مراد یہ ہے کہ ایک شخص اپنی زوجہ کو طلاق دے اور طلاق کے بعد زوجہ سے رجوع نہ کرے یہاں تک کہ طلاق کی عدت ختم ہو جائے۔ اب اگر وہ دوبارہ اپنی طلاق یافتہ زوجہ کی طرف میلان رکھتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ عدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ عقد کرے اور نئے سرے سے مہر قرار دے اور پھر اس سے ازدواج کرے۔