طلاق سنت

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



طلاق کی متعدد اقسام ہیں جن میں سے ایک قسم طلاقِ سنت ہے۔


اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

طلاقِ سنت سے علم فقہ میں بابِ طلاق میں بحث کی جاتی ہے۔ طلاقِ سنت کے دو معنی ہیں جوکہ درج ذیل ہیں:

← طلاق سنت بمعنی اعم


طلاق سنت سے مراد طلاقِ مشروع ہے۔ طلاقِ مشروع طلاقِ بدعی کے مقابلے میں شمار ہوتی ہے۔

← طلاق سنت بمعنی اخص


اس سے مراد یہ ہے کہ ایک شخص اپنی زوجہ کو طلاق دے اور طلاق کے بعد زوجہ سے رجوع نہ کرے یہاں تک کہ طلاق کی عدت ختم ہو جائے۔ اب اگر وہ دوبارہ اپنی طلاق یافتہ زوجہ کی طرف میلان رکھتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ عدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ عقد کرے اور نئے سرے سے مہر قرار دے اور پھر اس سے ازدواج کرے۔ اس نوعِ طلاق کے مقابلے میں طلاقِ عدی آتی ہے۔ روایات میں طلاق کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: طلاقِ سنی بمعنی اخص اور طلاقِ عدی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. المقتصر من شرح المختصر، ابن فہد حلی، ص۲۷۲۔    
۲. الروضة البہیة فی شرح اللمعۃ الدمشقیۃ، شہید ثانی، ج۶، ص۳۳۔    
۳. المقتصر من شرح المختصر، ابن فہد حلی، ص۲۷۲-۲۷۴۔    
۴. المہذب البارع فی شرح مختصر النافع، ابن فہد حلی، ج۳، ص۴۶۷۔    
۵. کشف اللثام، محقق اصفہانی، ج۸، ص۵۱-۵۲۔    
۶. الحدائق الناضرة، شیخ یوسف بحرانی،ج۲۵، ص۲۷۱۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم‌ السلام، زیر نظر آیت‌ الله محمود ہاشمی‌ شاہرودی، ج۵، ص۲۰۳، مقالہِ طلاقِ سنت سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : طلاق | طلاق کی اقسام | فقہ




جعبه ابزار