محسن بن حسین
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
محسن بن حسین کو
امام حسینؑ کی اولاد میں سے قرار دیا گیا ہے۔
[ترمیم]
قدیم مصادر میں
امام حسینؑ کے محسن نامی کسی فرزند کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ صرف
معجم البلدان کے مؤلف نے انہیں امام حسینؑ کا بیٹا قرار دیا ہے۔ ان کا خیال ہے جب امام حسینؑ کے خاندان کو
شام کی جانب قید کر کے لے جایا جا رہا تھا تو راستے میں
حلب کے مغربی حصے میں ’’کوہ جوشن‘‘ نامی پہاڑ کے پاس امام حسینؑ کی ایک زوجہ کا بچہ ساقط ہوا۔ اس حالت میں انہوں نے اس پہاڑ پر کام کرنے والوں سے کچھ پانی اور روٹی کا تقاضا کیا مگر انہوں نے نامناسب باتیں کر کے دینے سے انکار کر دیا۔ ان بی بی نے ان کیلئے بددعا کی اور اسی وجہ سے جو اس پہاڑ پر کام کرے، اسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس بچے کا نام محسن رکھا گیا اور اسی پہاڑ کے دامن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کا مزار «
مشھد السقط» یا «
مشھد الدکہ» کے نام سے معروف ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
پژوهشی پیرامون شهدای کربلا، جمعی از نویسندگان، ص۳۲۸۔