نص کا نص سے تعارض

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



دو نصّ کے مدلول کے درمیان ٹکراؤ اور منافات کو نصّ کا نصّ سے تعارض کہلاتا ہے۔


اصول فقہ میں نصّ کا معنی

[ترمیم]

اصول فقہ میں نص دو معنی میں آتا ہے:
۱۔ بعض اوقات نصّ سے مراد کتبی اور لفظی دلیل ہوتی ہے جو آیات و روایات کو شامل ہو۔
۲۔ نصّ ظاہر کے مقابلے میں آتی ہے جس میں طرفِ مخالف کا احتمال نہیں ہوتا۔ تعارض کی بحث میں یہی معنی مقصود ہے۔

نصّ کا نصّ سے تعارض کا معنی

[ترمیم]

ادلہِ لفظی میں تعارض کی اقسام میں سے ایک نصّ کا دوسری نصّ کے ساتھ تعارض کا ہونا ہے۔ دو دلیلِ لفظی میں تعارض کا مطلب یہ ہے کہ دو مدلولِ قطعی کے درمیان تعارض ہو، یعنی ان کے مدلول اس قدر واضح اور روشن ہیں کہ ان کے خلاف کا احتمال نہیں دیا جا سکتا اور دونوں کا معنی ایک دوسرے ٹکرائے۔

وضاحت

[ترمیم]

علماءِ اصول معتقد ہیں کہ دو ایسی نصّ جو قطعی الصدور ہوں ان میں تعارض وجود نہیں رکھتا۔ کیونکہ دو قطعی الصدور نصّ میں منافات اور ٹکراؤ امام معصومؑ پر منتہی ہوتا ہے۔ اگر کوئی ایسا مورد دکھائی دے جہاں ایک نصّ کا دوسری نصّ کے ساتھ تعارض پایا جاتا ہے جیساکہ بعض موارد میں ایسا کہا جاتا ہے تو اس سے مراد تعارضِ مستمر نہیں ہے بلکہ تعارضِ صوری اور غیر حقیقی تعارض ہے۔ ان موارد میں ظاہری طور پر پایا جانے والا تعارض دونوں معنی میں جمع کرنے یا تاویل کر کے دُور کیا جا سکتا ہے، مثلا دو قطعی دلیلیں ہوں اور دونوں ناسخ ہوں اور ایک دوسرے کو نسخ کر رہی ہوں۔
[۲] خضری، محمد، اصول الفقہ، ص۴۱۲۔
[۳] مشکینی، علی، تحریر المعالم، ص۲۰۶۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. شہید صدر، سید محمد باقر، دروس فی علم الاصول، ج ۲، ص۵۴۱۔    
۲. خضری، محمد، اصول الفقہ، ص۴۱۲۔
۳. مشکینی، علی، تحریر المعالم، ص۲۰۶۔
۴. حیدری، علی نقی، اصول الاستنباط، ص۲۰۹۔    
۵. حیدری، علی نقی، اصول الاستنباط، ص۲۳۳۔    
۶. جزائری، محمد جعفر، منتہی الدرایۃ فی توضیح الکفایۃ، ج ۵، ص ۱۴۶۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص ۳۴۱، مقالہِ تعارض نص و نص سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    






جعبه ابزار