اسلامی کیلنڈرہجری قمری کے چونویں (۵۴) سال عالم اسلام میں مختلف واقعات رونما ہوۓ۔ اس سال کے اہم واقعات میں بصره اور خراسان کا عبید اللہ بن زیاد کی حاکمیت میں آنے والے علاقوں کے ساتھ ضم ہونا، اسلامی لشکر کی فتوحات، اسلامی لشکر کا دریا جیحون پر دشمن سے جنگ اور بعض مشہور و معروف شخصیات کی وفات جن میں ابو ایوب انصاری کی وفات کا ہوناقابل ذکر ہیں۔
[ترمیم] اس سال بصرہ اور خراسان کو عبد اللہ بن زیاد کی حکومت میں شامل کر دیا گیا۔ اس طرح عبید اللہ نہ صرف عراق بلکہ اسلامی مملکت کے مشرقی علاقوں کا بھی امیر بن گیا۔
[ترمیم] عراق اور خراسان کے امیر عبید اللہ بن زیاد نے دریا جیحون کو عبور کیا اور بخارا کی طرف پیش قدمی کی۔ جہاں پر رامدین اور بیکند کے علاقوں کو فتح کیا۔ اس طرح سے وہ پہلا عرب حاکم قرار پایا جس نے دریا جیحون کو عبور کر کے وہاں کے علاقوں کو فتح کیا۔