ابراہیم بن یوسف کندی طحان
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
ابراہیم بن یوسف بن ابراہیم کندی طحان (متوفی ۳ ھ) کا شمار
امام موسی کاظمؑ کے اصحاب میں ہوتا ہے۔ آپ ان فقہاءِ امامیہ اور شیعہ رواۃ میں سے ہیں جو تیسری صدی ہجری سے تعلق رکھتے ہیں۔
[ترمیم]
ابراہیم بن یوسف بن ابراہیم کندی طحان امام موسی کاظمؑ کے صحابی تھے۔
نجاشی نے آپ کی توثیق کی ہے اور ابراہیم بن یوسف کو امام کاظمؑ سے روایات نقل کرنے والا قرار دیا ہے اور ان رواۃ کو ذکر کیا ہے جو ابراہیم بن یوسف سے روایات نقل کرتے ہیں جن میں سے ایک
احمد بن میثم ہیں۔
ابراہیم بن یوسف کندی عراق میں فقہاء امامیہ میں شمار ہوتے ہیں۔
بعض نے آپ کی وفات تیسری صدی میں ذکر کی ہے۔
[ترمیم]
آپ کے علمی آثار میں کتاب الحدیث
اور النوادر کو ذکر کیا گیا ہے۔
[ترمیم]
ابراہیم بن یوسف کندی کے متعلق مزید مطالعہ کے لیے زیر نظر منابع کی طرف رجوع کیجیے:
[ترمیم]
[ترمیم]
پژوہشگاه فرہنگ و معارف اسلامی، دائرة المعارف مؤلفان اسلامی، ج۱، ص۸۱، مقالہِ ابراہیم بن یوسف کندی طحان سے یہ تحریر لی گئی ہے۔