ابو داؤد عدی بن زید عاملی
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
ابو داؤد عدی بن زید عاملی، (پہلی
صدی ہجری کے اواخر میں حیات تھے) المعروف عدی بن رقاع، بڑا شاعر اور
بنو امیہ کا پہلی صدی ہجری میں ثنا خوان تھا۔
[ترمیم]
ابوداود عدی بن زید بن مالک بن عدی بن الرقاع بن عصر عاملی، المعروف عدی بن الرقاع، کا تعلق
بنی عاملہ سے تھا
اور وہ
فلسطین میں پیدا ہوئے۔
بعض مورخین نے لکھا ہے کہ وہ دمشق سے تھا،
وہیں رہائش پذیر تھا اور بنو امیہ بالخصوص
عبد الملک بن مروان (دور حکومت
۶۵ھ تا
۸۶ھ) اور اس کے بیٹے
ولید (دورِ حکومت
۸۶ھ تا
۹۶ھ)
اور اس کے بعد
عمر بن ولید کا ثنا خوان تھا
اور ان کے نزدیک تھا، ان کے زندوں کی تعریف کرتا تھا اور ان کے مردوں کیلئے دعا و مرثیہ کہتا تھا۔
بعض نے اسے اسلامی شعرا کے تیسرے طبقے میں شمار کیا ہے
بعض نے طبقہ چہارم میں
اور بعض نے طبقہ ہفتم میں شمار کیا ہے۔
وہ عظیم شاعر
جریر کا ہم عصر تھا اور یہ ایک دوسرے کی
ہجو گوئی کرتے تھے۔
اس کی سلمی نامی ایک شاعرہ بیٹی بھی تھی۔
اس کا انتقال
دمشق میں ہوا۔
اس کا شعری دیوان ہے
اور
ابوسعید سکری نے اس کے اشعار کو جمع کیا ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
پژوهشگاه فرهنگ و معارف اسلامی، دائرة المعارف مؤلفان اسلامی، ج۱، ص۵۱۴، ماخوذ از مقالہ «عدی عاملی»۔