ابو عمرہ زیاد بن عریب
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
زیاد، قبیلہ
همدان کی ایک شاخ
بنیصائد سے تھے۔ وہ معروف
تہجد گزار،
عابد ،
زاہد،
شجاع اور پرہیزگار تھے۔
بعض نے ابو عمره کو
شہدائے کربلا میں سے قرار دیا ہے۔
[ترمیم]
ابی عمرہ کے والد
رسول خداؐ کے اصحاب میں سے تھے۔
قدیم سیرت نگاروں اور مورخین نے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے لیکن بعض معاصرین نے انہیں عریب بن حنظلہ بن دارم بن عبداللَّه بن کعب الصائد ... بن همدان کا فرزند قرار دیا ہے۔
مذکورہ بالا سلسلہ سند رجالی منابع میں نظر نہیں آتا۔ البتہ
ابن حزم اندلسی نے
زیاد بن عمرو کے بارے میں اسی طرح کا سلسلہ نقل کیا ہے، ملاحظہ فرمائیں: «زیاد بن عمرو بن عریب بن حنظلۃ بن دارم بن عبداللَّه.»
علامہ سماوی اور بعض دوسرے مورخین نے متن میں مذکور سند کے ساتھ استناد کرتے ہوئے
ابو عمرو نهشلی کے معرکے کی داستان کو ابو عمره زیاد بن عریب کے بارے میں نقل کیا ہے۔
[ترمیم]
سماوی کہتے ہیں: ابوعمره نے پیغمبرؐ کی صحبت کو درک کیا اور ان کے والد بھی
صحابی تھے۔
[ترمیم]
وہ ایک شجاع،
عابد اور شب بیدار شخصیت تھے، بہت زیادہ
اہل نماز تھے، انہوں نے
کربلا میں شرکت کی اور سخت لڑائی کے بعد جام
شہادت نوش کیا۔ ۔
یوم عاشور کو انہوں نے امامؑ سے اذن جہاد مانگا اور اجازت طلب کرنے کے بعد تیزی سے
عمر بن سعد کی فوج پر حملہ کیا۔ مہران کاہلی (جو عمر بن سعد کا ایک سپاہی تھا) سے منقول ہے کہ کہتا تھا: میں کربلا میں موجود تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو شجاعت کے ساتھ جنگ کر رہا تھا، اس کی دلیری اور
شجاعت میدانِ جنگ میں اس طرح تھی کہ کوئی اس کے سامنے ٹھہرنے پر قادر نہیں تھا، وہ
دشمن کی فوج کے جس حصے پر حملہ کرتا، اس حصے کو منتشر کر دیتا تھا۔ وہ کچھ دیر تک لڑنے کے بعد امامؑ کی خدمت میں واپس چلا گیا اور آپؑ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا:
ابشر هدیت الرّشد یابن احمدا فی جنّة الفردوس تعلو صعّدا
اے فرزند
احمد ! آپؑ کیلئے بشارت ہے کہ آپ راہ ہدایت پر ہیں؛
بہشت فردوس میں آپؑ کا رتبہ بلند و بالا ہو گا!
میں نے پوچھا: وہ کون ہے؟!
کہنے لگے: وہ ابو عمرہ حنظلی ہے۔
آخر کار کچھ دیر تک لڑنے کے بعد
عامر بن نہشل نامی شخص نے ان کا راستہ روک کر انہیں شہید کر دیا اور ان کا سر بدن سے جدا کر دیا۔
[ترمیم]
[ترمیم]
جمعی از نویسندگان، پژوهشی پیرامون شہدائے کربلا،ص۸۷-۸۸۔ سایت پژوهه، برگرفته از مقاله «یاران امام حسین (علیهالسّلام)»، تاریخ بازیابی ۱۳۹۵/۳/۳۱۔