اسلامی جمہوری

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



اسلامی جمہوری ایک نظام کی طرف اشارہ ہے جس میں اسلامی قوانین کے عین مطابق ایک ملک میں حکومت قائم کی جاتی ہے۔ بعض نے اسلامی جمہوری اور اسلامی ڈیموکریسی میں فرق کیا گیا ہے اور جمہوریت کو ڈیموکریسی کے مترادف قرار نہیں دیا گیا۔ اس کے برخلاف بعض جمہوریت اور ڈیموکریسی کو ایک چیز سمجھتے ہیں اور صرف زبان کے اختلاف کی وجہ سے جمہوریت کہہ دیا جاتا ہے۔


اسلامی جمہوری کی اصطلاح

[ترمیم]

عموما جمہوریت کہہ کر مغربی جمہوری نظام کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ علم سیاسیات میں مختلف حکومتی نظاموں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جن میں سے ایک جمہوری طرز کا نظامِ حکومت ہے۔ جمہوریت، بادشاہت، ڈیکٹیٹر شب، سوشل ازم اور ولایت فقیہ موجود دور مختلف ممالک میں رائج نظامِ حکومت ہیں۔ ان نظاموں میں جمہوری طرز کی حکومت کو عمومًا مقبول ترین حکومت سمجھا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوری کے نام سے نظامِ حکومت ایران، پاکستان اور افغانستان میں پایا جاتا ہے۔ حالیہ دور میں افغانستان نے اپنا نام اسلامی جمہوری افغانستان منتخب کر لیا ہے۔

ایران میں اسلامی جمہوری سے مراد

[ترمیم]

ایران میں ولایت فقیہ کے عنوان سے قائم شدہ حکومت کو اسلامی جمہوری کہا جاتا ہے۔ اس بارے میں نظریاتی بنیادوں کو واضح کرتے ہوئے آیت اللہ مصباح یزدی اپنی کتابوں میں تحریر کیا ہے کہ ایران کی حکومت عوامی اکثریت کی رائے اور ریفرنڈم سے بنی اور لوگوں نے خود ولایت فقیہ کو حکومتی نظام کے طور پر قبول کیا۔ چونکہ ولایت فقیہ کا نفاذ عوامی رائے اور ریفرنڈم پر ہوا اس لیے اس کو اسلامی جمہوری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ البتہ اسلامی جمہوری اور اسلامی ڈیموکریسی میں فرق کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. مصباح یزدی، محمد تقی، نظریہ سیاسی اسلام، ج ۱، ص ۳۰۷۔    







جعبه ابزار