اسماء متباین

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



اسماء متباین منطق کی ایک اصطلاح ہے۔ اس سے مراد وہ اسماء ہیں جو لفظ کے اعتبار سے بھی مختلف ہوں اور معنی کے اعتبار سے بھی۔



اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

اسماءِ متباین سے مراد وہ اسماء ہیں جو لفظ اور معنی ہر دو لحاظ سے مختلف ہوں، جیسے انسان اور گھوڑا، دائرہ اور مثلث، جمادات اور نباتات۔ ان الفاظ پر غور کریں تو معلوم ہو گا یہ سب الفاظ اسم ہیں اور ہر اسم کا دوسرے سے مختلف معنی ہے۔ خواجہ طوسی اسماء متباین کا تذکرہ ان الفاظ میں کرتے ہیں: جہاں تک دوسری قسم کا تعلق ہے تو بہت سارے الفاظ بہت سے معانی پر دلالت کرتے ہیں، ہر لفظ ایک جدا معنی پر دلالت کر رہا ہے جو آپس میں مشترک نہیں ہیں، ان کو اسماءِ متباینہ کہا جاتا ہے، جیسے انسان اور گھوڑا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. خواجہ نصیر الدین طوسی، محمد بن محمد، اساس الاقتباس، ص۹۔    


مأخذ

[ترمیم]

خوانساری، محمد، فرہنگ اصطلاحات منطقی بہ انضمام واژه نامہ فرانسہ و انگلیسی، ص۱۴۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : مباحث الفاظ | منطقی اصطلاحات




جعبه ابزار