اعمی (باب مشتق میں)

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



اعمّی، مشتق کی ’’ذات متلبس بمبدأ الاشتقاق فی الماضی والحال‘‘ کیلئے وضع کے قائل ہیں۔


باب مشتق میں اعمی کا مفہوم

[ترمیم]
اعمی، جو اخصی کے مقابلے میں ہیں اور انہیں اصولی علما کہا جاتا ہے؛ قائل ہیں کہ مشتق کو معنائے اعم کیلئے وضع کیا گیا ہے۔ پس یہ اس ذات کو بھی شامل ہے جو زمانہ حاضر میں مبدأ سے متصف ہے اور اس ذات کو بھی شامل ہے جو ماضی میں مبدأ سے متصف تھی۔
دوسرے لفظوں میں اعمّی کے نزدیک مشتق کو «ما تلبس بالمبدأ فی الحال و ما انقضی عنه المبدأ» کے عمومی معنی کیلئے وضع کیا گیا ہے۔

وضاحت

[ترمیم]

علمائے اصول متفق ہیں کہ مشتق کا «ما تلبّس بالمبدأ فی الحال»؛ (وہ ذات جو حال حاضر میں مبدأ اشتقاق سے متصف ہو) میں استعمال حقیقت ہے، جیسے یہ کہ اگر کوئی حال حاضر میں مار رہا ہو تو اس پر کلمہ ’’ضارب‘‘ کا اطلاق ہوتا ہے اس لیے کہ ذات یعنی مارنے والا انسان جو مبدأ یعنی ضرب سے متصف ہے؛ حقیقی طور پر ضارب ہے اور اسی طرح متفق ہیں کہ مشتق کا استعمال اس ذات میں جو مستقبل میں مبدأ سے متصف ہو گی؛ مجاز ہے، مثال کے طور پر زید کو اس اعتبار سے کہ مستقبل میں مارے گا؛ ضارب کہا جائے۔ تاہم بحث اور اختلاف اس میں ہے کہ آیا جس سے ماضی میں فعل سرزد ہوا ہو، اسے زمانہ حاضر میں حقیقی طور پر ضارب کہا جا سکتا ہے یا نہیں؟!
اس مقام پر دو نظریے ہیں: اعمی قائل ہیں کہ یہ استعمال حقیقی ہے لیکن جو علما قائل ہیں کہ مشتق کو صرف ’’متلبّس بالمبدأ فی الحال‘‘ کیلئے وضع کیا گیا ہے؛ ان کے نزدیک یہ استعمال مجازی ہے۔
[۱] کفایة الاصول، فاضل لنکرانی، محمد، ج۱، ص (۳۲۸- ۳۲۶)۔
[۲] فرهنگ اصطلاحات اصولی، مختاری مازندرانی، محمد حسین، ص (۲۲۹- ۲۲۸)۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. کفایة الاصول، فاضل لنکرانی، محمد، ج۱، ص (۳۲۸- ۳۲۶)۔
۲. فرهنگ اصطلاحات اصولی، مختاری مازندرانی، محمد حسین، ص (۲۲۹- ۲۲۸)۔


ماخذ

[ترمیم]
فرهنگ نامه اصول فقه، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۲۳۰، ماخوذ از مقالہ اعمی (مشتق)۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : باب مشتق | علم اصول | علمائے اصول




جعبه ابزار