انہدام جنت البقیع

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



قبرستان بقیع یا بقیعُ الغرقد، مدینہ کے مشرق میں واقع مسلمانوں کا سب سے قدیمی قبرستان اور شیعہ کے چار آئمہ کے علاوہ نبی کریمؐ کے اعزا و اقربا اور بہت سے صحابہ کی جائے دفن ہے ۔ اس قبرستان پر ۸ شوال سنہ ۱۳۴۴ھ کو وہابیوں نے حملہ کر کے اسے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا اور آئمہ بقیع کے مزارات کو منہدم کر دیا۔ لہٰذا اس دن کو ’’یوم انہدام جنت البقیع‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔


مقدمہ

[ترمیم]

وہابی، پیغمبرؐ اور صالحین کی قبور سے تبرک(حصول خیر و برکت) جو ہمیشہ سے مسلمانوں میں رائج سنت ہے؛ کے خلاف ہیں
[۲] خوارزمی، محمد بن اسحق، اثارة الترغیب، ج۲، ص۳۵۲۔
اور قبر پر حرم اور مزار کی تعمیر کو حرام قرار دیتے ہیں۔
[۳] عبدالرحمن بن براک، شرح العقیدة الطحاویه، ج۱، ص۳۲۔
انہوں نے آغاز میں حجاز کے شہروں پر تسلط کیلئے آل سعود کی حمایت سے (حکومت ۱۳۴۴ ھ) دو مرتبہ حرمین (مکہ و مدینہ) کی قبور اور مزارات کو مسمار کرنے کا اقدام کیا۔ وہابیوں کے نقطہ نظر کے برخلاف دیگر تمام مسلمین کے نزدیک خدا کی عبادت اور صالحین کے احترام کی نیت سے ان کی قبور پر مزارات کی تعمیر نہ صرف یہ کہ شرک و بت پرستی کی مصداق نہیں ہے بلکہ اس عمل کی اپنی روحانی اہمیت اور حیثیت ہے اور یہ کام مستحب ہے۔
[۴] مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۴۳۱-۴۵۰۔

ماضی میں صرف قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلوں کی وجہ سے قبور گرتی تھیں۔
[۶] ازرقی، محمد بن عبدالله، اخبار مکه، ج۲، ص۳۱۷۔
[۷] ابن‌فهد، عمر بن محمد بن‌ فهد، اتحاف الوری، ج۳، ص۲۱۳۔
گویا وہابی پہلا ٹولہ ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر مزارات کو منہدم کیا۔ بعض اوقات وہابیوں کے علاوہ اور لوگوں نے بھی حرم بقیع میں خلفا کی مذمت پر مشتمل کتب کی موجودگی کے بہانے سے ان مزارات کو منہدم کرنے کی کوشش کی تھی، مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

انہدام کے عوامل

[ترمیم]

وہابیوں نے حجاز کے شہروں پر حملہ آور ہوتے وقت فتوے اور مناظرے کے زور پر قبور کے انہدام کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ۱۲۱۰-۱۲۱۱ھ میں مکہ کے امیر شریف غالب کے ساتھ مذاکرات کے بعد شہر کے علما سے مناظروں میں مزارات کی تعمیر کے حرام ہونے کا فتویٰ لینے پر اصرار کیا، تاہم علما نے صاف انکار کر دیا؛ جس کے بعد انہوں نے زیادہ ڈھٹائی اور شدت سے قتل و غارت کا بازار گرم کر دیا۔
[۸] شیخ خزعلی، حسین خلف، تاریخ الجزیرة العربیه، ص۳۶۸-۳۷۸۔

سعود بن عبد العزیز کی سربراہی میں سنہ ۱۲۱۸ھ کو وہابیوں نے حرمین پر پہلا حملہ کیا جس کے دوران مکہ کا محاصرہ کیا گیا
[۹] جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۲، ص۵۷۳۔
اور ایک کھلے خط کے ذریعے وہاں کے لوگوں کو مشرک قرار دیا۔ پھر مکہ میں داخل ہو گیا اور لوگوں کو مزارات اور گنبد منہدم کرنے پر مجبور کیا، چنانچہ اس کی نگرانی میں زمزم کی عمارت، کعبہ کے ارد گرد کی عمارتوں کے علاوہ بہت سے مزارات اور گنبد ڈھا دئیے گئے۔ وہ ۲۰ دن تک مکہ میں رہا اور عثمانی سلطان کے نام اپنے ایک خط میں دعویٰ کرنے لگا کہ میں نے شرک کی علامات کو مٹا دیا ہے۔
[۱۰] جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۲، ص۵۸۵۔
[۱۱] شیخ خزعلی، حسین خلف، تاریخ الجزیرة العربیه، ص۳۷۷-۳۷۸۔
بعض مورخین نے ۱۲۲۱ھ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ذکر کیا ہے کہ حج کے موقع پر وہابیوں نے آیت برائت پڑھ کر لوگوں کو تنبیہ کی کہ اگلے سال مشرکین کو حج کی اجازت نہیں دیں گے۔
بعض مزارات جیسے رسول اللہ کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ اور حضرت خدیجہؑ کے گنبد کہ جن کی وہابیوں کے پہلے حملے کے بعد تعمیر نو کر دی گئی تھی؛
[۱۳] غازی، عبدالله بن محمد، افادة الانام، ج۲، ص۱۷۰۔
انہیں ۱۳۴۳-۱۳۴۴ھ میں ان کے دوسرے حملے کے دوران گرا دیا گیا۔ مغربی مورخین نے مزارات کے انہدام، اموال کی لوٹ مار اور شہروں اور لوگوں کے قتل عام کے حوالے سے وہابیوں کے گھناؤنے کردار کو کھل کر بیان کیا ہے۔
[۱۵] خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۳، ص۳۳۳۔


بقیع کا قبرستان

[ترمیم]

بقیع کا قبرستان مدینہ کے مشرق میں واقع ہے کہ جو بہت سی خاردار جڑی بوٹیوں کی وجہ سے بقیع الغرقد کے نام سے معروف ہے۔ یہ قبرستان مستطیل شکل کا ہے، اس کی لمبائی ۱۵۰ میٹر اور چوڑائی ۱۰۰ میٹر ہے اور اس کی تاریخ کا تعلق آغاز اسلام سے ہے۔
[۱۹] رفعت پاشا، ابراهیم، مرآة الحرمین، ج۱، ص۴۲۵۔
[۲۰] انصاری، عبدالقدوس، آثار المدینة المنوره، ص۱۷۱-۱۷۲۔

پیغمبرؐ سے منقول ایک حدیث میں بقیع کو آسمان و زمین کیلئے باعثِ نورانیت قرار دیا گیا ہے۔
مروی ہے کہ پیغمبرؐ نے عثمان بن مظعون کی جائے دفن کی علامت کے طور پر ایک بڑا پتھر ان کی قبر پر رکھوایا تھا اور مروان بن حکم نے اپنی امارت کے دوران اسے جا بجا کر دیا یا اسے عثمان بن عفان کی قبر کی طرف منتقل کر دیا۔ نیز سنہ ۳۳۲ھ کا کندہ شدہ سنگ مرمر کا ایک قطعہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ جس کے اوپر یہ تحریر ہے کہ یہ قبر فاطمہؑ بنت رسول اللہ کی ہے؛ پس معلوم ہوا کہ یہ علامات قبور و مزارات کی نشانی کے عنوان سے نصب کی جاتی تھیں۔
چھٹی صدی ہجری کی ایک روایت کے مطابق بقیع کی بہت سی قبور پر عمارات اور مزارات کی تعمیر مورد تائید ہے۔ اس کتاب کے مطابق مالک بن انس کی قبر کو پتھر اور مٹی سے چار بالشت کے برابر زمین سے اوپر اٹھایا گیا تھا اور ایک پتھر پر ان کا سن وفات بھی ثبت کیا گیا ہے۔ پھر روضہ عباس، روضہ ابراہیم اور قبرِ عثمان بن عفان کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ان سب پر خاص علامات نصب تھیں۔ مجد الملک براوستانی قمی (متوفی ۴۹۲ھ)، سلجوقی نے آئمہ بقیع کی قبور اور عثمان بن عفان یا عثمان بن مظعون کی قبر پر خصوصی طرز کی خوبصورت عمارت تعمیر کی تھی۔ اس کے ایک صدی بعد ابن جبیر متوفی (۶۱۴ھ) کی روایت سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے زمانے تک آئمہ بقیع کی قبور پر یہ عمارات قائم و دائم تھیں۔ آئمہ بقیع کی بارگاہ کو مجد الملک براوستانی کے سوا کسی نے تعمیر نہیں کیا تھا اس لیے ابن نجار کی بقیع کے مزارات کے بارے میں روایت کہ اس پر مضبوط، قدیم اور مستحکم عمارت تعمیر کی گئی ہے؛ کا اشارہ براوستانی کے تعمیر کردہ مزارات کی طرف ہی ہے۔ ابن بطوطہ متوفی (۷۷۹ھ) کی روایت سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے زمانے میں بقیع کی مختلف قبور پر مزارات اور گنبد موجود تھے۔ سمھودی (متوفی۹۱۱ھ) نے بھی آئمہ بقیع کی قبور پر مستحکم عمارات کی موجودگی کی تائید کی ہے۔

وہابیوں کا پہلا حملہ

[ترمیم]

یہ مقدس بارگاہ اور حرمین کے دیگر مزارات جو عوام الناس اور سفرنامہ نویسوں کی توجہ کے محور تھے؛ سنہ ۱۲۱۸-۱۲۲۱ھ کو وہابیوں کے پہلے حملے میں گرا دئیے گئے؛ وہابی فورسز نے ڈیڑھ برس کے محاصرے اور مدینہ کو قحط سے دوچار کرنے کے بعد شہر پر حملہ کیا اور نبی کریمؐ کے مزار کے سوا دیگر مزارات کو منہدم کر دیا۔ قحط کو مسلط کرنا، صرف مدینہ تک محدود نہیں تھا بلکہ جدہ، مکہ اور ہر اس شہر کو قحط اور قتل و غارت سے دوچار کیا جاتا کہ جہاں کے عوام مزاحمت کرتے تھے۔
اس حملے کے دوران آئمہؑ کے مزارات کو منہدم کر دیا گیا اور حضرت زہراؑ کی قبر کا گنبد بھی گرا دیا گیا اور دیگر مقدس مقامات بھی ان حملوں سے محفوظ نہ رہے۔
[۳۳] وردانی، صالح، خطر الوهابی، ص۱۹۳۔
وہابیوں نے بیش بہا قیمتی جواہرات، یاقوت، زمرد، چاندی کے زیورات، قندیلیں، پردے اور لعل و جواہر سے کندہ شمشیریں جو گزشتہ خلفا اور بادشاہوں کی جانب سے روضہ نبوی کیلئے ہدیہ کی گئی تھیں اور مزار بقیع کی دیگر قیمتی اشیا کو بھی لوٹ لیا
[۳۴] حمد الجاسر، رسائل فی تاریخ المدینه، ص۶۵۔
[۳۵] بریجز، هارفورد جونز، خاطرات سرهارد فورد، ترجمه صالحی علامه، مانی، ص۱۰۔
اور انہیں اونٹوں پر لاد کر اپنے لوگوں اور قبائل اور وہابی مفتیوں میں تقسیم کر دیا۔
[۳۶] سیدجوادی، احمد، دائرة المعارف تشیع، ج۳، ص۳۸۵، «بقیع»۔
اس کے بعد انہوں نے احد کے شہدا کی قبور اور مزارات پر حملہ کر کے انہیں بھی زمین بوس کر دیا۔

← انہدام کے خلاف احتجاج


متعدد مزارات اور متبرک مراقد کو گرانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی نے عثمانی سلطان کو مجبور کیا کہ محمد علی پاشا کو سعود بن عبد العزیز کا قلع قمع کرنے کیلئے روانہ کرے۔ محمد علی پاشا، مصر کے حاکم نے ۱۸ رجب سنہ ۱۲۲۳ھ یا ۱۲۳۲ھ کو
[۳۸] بریجز، هارفورد جونز، خاطرات سرهارد فورد، ترجمه صالحی علامه، مانی، ص۱۱۔
اپنے بیٹے ابراہیم پاشا کی سپہ سالاری میں ایک لشکر وہابیوں کے خلاف بھیجا۔
[۳۹] سباعی، احمد، تاریخ مکه، ص۶۰۳۔
انہوں نے مدینہ کا محاصرہ کر کے بہت سے وہابیوں کو قتل کر دیا اور بہت بڑی تعداد کو باب الشامی کے نزدیک واقع قلعہ میں پناہ گزین ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
[۴۰] آل بسام، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، خزانة التواریخ النجدیه، ج۴، ص۱۷۴۔
سعود بن عبدالعزیز کو شکست ہوئی اور محمد علی پاشا کو منانے کے حوالے سے اس کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں کہ اس کو اور اس کے ساتھیوں کو عثمانی بادشاہ کے پاس نہ بھیجا جائے۔
[۴۱] حمد الجاسر، رسائل فی تاریخ المدینه، ص۶۶۔
[۴۲] نجفی، سیدمحمدباقر، مدینه شناسی، ص۳۳۸-۳۳۹۔

سعود بن عبد العزیز اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے عثمانی سلطان کے دربار میں پیش کیا گیا پھر سب کو استنبول میں پھانسی دے دی گئی۔ مگر وہابیوں کی تحریک ابن سعود کی اولاد اور رشتہ داروں کے اندر جاری رہی۔ اگلے مرحلے میں ایک اور حملہ کیا گیا اور انہوں نے ۱۳۴۳ھ میں ہاشمی شریفوں کو شکست دے کر بتدریج پورے سعودی عرب پر قبضہ کر لیا اور ۱۳۵۱ھ میں ’’المملکة العربیة السعودیه‘‘ کی بنیاد رکھی گئی اور تمام مذہبی مقامات پر قبضہ کر کے مزارات کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔
[۴۳] سباعی، احمد، تاریخ مکه، ص۷۲۳-۷۵۳۔
[۴۴] فراهانی، حسن، روزشمار تاریخ معاصر ایران، ج۱، ص۲۶۶۔
[۴۵] ادموند کلیفورد باسورت، سلسله‌های اسلامی جدید، ص۲۳۵۔


← تعمیر نو کی درخواست


وہابیوں کے پہلے حملے کے بعد عثمانیوں نے عوامی درخواستوں کے پیش نظر بہت سے گنبدوں کی تعمیر نو کی۔ محمد علی پاشا نے روضہ رسولؐ کے منہدم حصوں کو دوبارہ تعمیر کیا۔
[۴۷] حمد الجاسر، رسائل فی تاریخ المدینه، ص۶۶۔
سنہ ۱۲۳۳ھ میں سلطان محمود عثمانی نے حضرت زہراؑ سے منسوب بیت الاحزان کے گنبد، زوجات الرسول کے گنبد اور عثمان بن عفان کے گنبد کی تعمیر نو کی۔
[۴۸] رفعت پاشا، ابراهیم، مرآة الحرمین، ج۱، ص۴۲۶۔
اس عمارت کے دوسری مرتبہ انہدام سے پہلے کی تصاویر کتب میں موجود ہیں۔
[۴۹] مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۴۷۹۔


وہابیوں کا دوسرا حملہ

[ترمیم]

عبد اللہ بن سعود کی سربراہی میں دوسرے حملے کے دوران آٹھ شوال ۱۳۴۴ھ کو مدینہ میں وہابی مفتیوں نے شہر کی عمارات اور گنبد گرانے کا فتویٰ دے دیا۔
[۵۰] آل بسام، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، خزانة التواریخ النجدیه، ج۸، ص۱۵۹۔
منقول ہے کہ سعودی امیر نے اپنے خطاب میں مدینہ کے لوگوں اور مفتیوں کو مجبور کیا کہ سب مل کر مراقد اور گنبد گرا دیں۔
[۵۱] سباعی، احمد، تاریخ مکه، ص۵۸۷۔

ایک اور روایت کے مطابق وہابیوں نے اپنے قاضی القضاۃ شیخ عبد اللہ بلیھد، کو مدینہ کے علما کے پاس بھیجا کہ ان سے قبور کے انہدام کے بارے میں فتویٰ طلب کریں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر کے علما وہابیوں کی رائے سے متفق ہیں۔ اس حملے میں وہابیوں نے تمام مراقد اور پیغمبرؐ کے نزدیکی رشتہ داروں، ازواج، اولاد، صحابہ، تابعین، صالحین اور علما کے تمام مزارات گرا دئیے اور بقیع میں کسی بھی مزار اور گنبد کو باقی نہیں چھوڑا گیا۔
[۵۲] امین، سیدمحسن، کشف الارتیاب، ص۶۔
بقیع کے صندوق اور مراقد کی ضریحوں کو یکسر نابود کر دیا اور صرف پتھر کا ایک ایک ٹکڑا علامت کے طور پر قبور کے اوپر رکھ دیا۔ اس حملے کے دوران ماضی کے اہم آثار قدیمہ حتی بقیع کی اندرونی دیواریں اور گنبد بھی نابود ہو گئے۔
[۵۳] عبدالعزیز، معالم المدینه، ج۳، ص۲۱۳۔
وہابیوں نے اس کے بعد روضہ رسولؐ پر تیر اندازی کی۔ منقول ہے کہ وہابی مفتی روضہ رسولؐ کے انہدام پر بھی متفق تھے، تاہم امیر عبد اللہ بن سعود نے اس عمل کے ارتکاب اور مسلمانوں کے خوف کے پیش نظر اس کام سے گریز کیا۔

← انہدام کا حکم


بعض کے نزدیک وہابیوں کے ہاتھوں قبور کے انہدام کا یہ گھناؤنا فعل برطانیہ کے حکم پر انجام پایا تھا۔
[۵۵] حرزالدین، محمد، مراقد المعارف، ج۲، ص۲۸۲۔
مستند رپورٹ کی روشنی میں منقول ہے کہ نویں صدی کے یورپی ماہرین آثار قدیمہ جب نجد اور حرمین کے مزارات، آثار قدیمہ، الواح اور کندہ پتھروں کی تلاش اور جستجو میں تھے تو نجدیوں نے ان بعض محققین کو قتل کر دیا کہ جو پرانے آثار پر تحقیق کر رہے تھے۔
[۵۶] بررسی‌های تاریخی، ش۶۵، ص۷۴-۷۵، «راوبط ایران با حکومت مستقل نجد»۔
اس اعتبار سے شاید وہابیوں کی جانب سے انہدام قبور کا ایک محرک اس امر کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ البتہ بلا شبہہ سب سے اہم وجہ قبور کی تعمیر کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر ہے۔

← تاریخی آثار کا انہدام


وہابیوں کی تخریب کاری مزارات کے انہدام تک محدود نہیں تھی۔ انہوں نے قبور کو مسمار کرنے کے علاوہ متعدد تاریخی آثار جیسے امام سجادؑ کے بیت ، امام صادقؑ کے بیت، مشربہ ام ابراہیمؑ، مسجد فاطمہ، مبرک ناقہ پیغمبرؐ، مقام عریش پیغمبرؐ اور بہت سی شیعہ و سنی تاریخی مساجد کو بھی نابود کر دیا۔
[۵۷] مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۳۶۵-۳۶۶۔
[۵۹] عبدالعزیز، معالم المدینه، ج۳، ص۲۱۳۔

قاجار دور کے حاجی اور سیاسی شخصیات جو اس زمانے میں حرمین کے سفر پر تھے؛ انہوں نے بقیع کی المناک صورتحال کو بیان کیا ہے۔
[۶۰] سفرنامه فرهاد میرزا، طباطبایی، ص۱۷۰۔
[۶۱] جعفریان، رسول، سفرنامه مکه حسام السلطنه، ص۱۵۱-۱۵۲۔
[۶۲] محبوبی اردکانی، حسین، چهل سال تاریخ ایران، ج۲، ص۶۲۴۔
اس حالت میں بقیع کو دیکھ کر زائرین کو دکھ ہوتا تھا۔ وہ اپنے غم و اندوہ کا اظہار کرنے کے علاوہ مزارات کی تعمیر نو کی آرزو کو بھی اپنی یاد داشتوں میں تحریر کرتے تھے۔
[۶۳] کربلایی کرناتکی، حافظ محمد، تذکرة الطریق، ص۱۳۹۔

کچھ اہل مغرب نے بھی مراقد کے انہدام کے بعد وہاں کا دورہ کیا اور صورتحال کو قلمبند کیا ہے۔ سر ہارفورڈ جونز-بریڈجز(Harford Jones-Brydges) نے اپنی یادداشت میں آئمہ بقیع کے گنبدوں اور مرقد نبوی کے جواہرات کی غارت گری کی طرف اشارہ کیا ہے۔
[۶۵] بریجز، هارفورد جونز، خاطرات سرهارد فورد، ترجمه صالحی علامه، مانی، ص۱۰۔
رچرڈ برٹن(Richard Burton)، نے مراقد کو منہدم کرنے کے حوالے سے وہابیوں کے طرز عمل کو ایک تباہ کن زلزلے سے تشبیہ دی ہے۔ ڈونلڈ سن(Donaldson) نے بھی وہابیوں کے اس اقدام کا ذکر کیا ہے۔

← مسلمانوں کا غم و غصہ


قبور اور مقدس مقامات کے انہدام کی خبر سے مسلمانوں کے اندر غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اسلامی ممالک کے بہت سے سربراہوں اور سیاسی نمائندوں نے وہابیوں کے اس اقدام پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور اس کی بھرپور مذمت کی۔ وہابیوں نے مسلمانوں کی عملی جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر روضہ رسولؐ کو گرانے سے اجتناب کیا، البتہ وہ ہر قسم کے مزار اور گنبد کی تعمیر کو حرام سمجھتے ہیں۔
[۶۸] نجمی، محمدصادق، تاریخ حرم ائمه بقیع، ص۵۱-۵۲۔

اس انہدام کے کچھ عرصے کے بعد کچھ وہابیوں اور سعودیوں نے اپنے رہنماؤں کی مخالفت کی اور ان کے شدت پسندانہ کاموں کی مذمت کی۔
[۶۹] آل بسام، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، خزانة التواریخ النجدیه، ج۸، ص۱۵۹-۱۶۰۔
دور و نزدیک کے ممالک اور شہروں نے مختلف شکلوں میں گنبدوں اور متبرک مقامات کے انہدام پر احتجاج کیا۔ آذربائیجان، ازبکستان، ترکمانستان، ایران، ترکی، افغانستان، عراق، چین، منگولستان اور ہندوستان کے لوگوں نے اپنے خطوط میں وہابیوں کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روضہ رسول کے انہدام کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کیا۔
[۷۰] قاضی عسکر، سیدعلی، تخریب و بازسازی بقیع، ص۵۵-۵۶۔

سید ابو الحسن اصفہانی اور نجف و قم کے دیگر علما نے وہابیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔ منقول ہے کہ بقیع کے مزارات کی خبر جب حوزہ علمیہ قم کے مؤسس آیت‌الله حائری کو ملی تو آپ منبر پر تشریف فرما ہو کر درس دے رہے تھے، اس خبر کو سنتے ہی آپ کے آنسو جاری ہو گئے، آپ نے درس کی تعطیل کر دی، مرجع تقلید کے عمل کی پیروی میں قم کے بازاروں اور دکانوں کو بھی بند کر دیا گیا اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں آیت ‌اللہ بروجردی کے نمائندوں محمدحسین کاشف الغطاء اور محمد تقی طالقانی نے سعودیہ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور بقیع کے مزارات کی تعمیر نو پر زور دیا۔

← ایران کا آل سعود سے احتجاج


آئمہ بقیع کی ہتک حرمت کی خبر سے پورے ایران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پارلیمنٹ کے نمائندوں نے آل سعود سے احتجاج کیا اور سنہ ۱۳۰۴شمسی کو ایک تحقیقاتی کمیشن کو حجاز کیلئے روانہ کیا۔ ایران کے ذرائع ابلاغ میں آل سعود کا مقابلہ کرنے کی تدبیروں پر بات ہونے لگی۔
[۷۴] گزیده مقالات و روزنامه‌های مهم، ص۱۹۵۔
منقول ہے کہ آیت‌ اللہ بروجردی، نے اپنے نمائندے محمد تقی طالقانی (آل احمد) کو تحقیقات کیلئے مدینہ بھیجا۔ سیدمحسن امین صورتحال کی تحقیق کیلئے حجاز روانہ ہوئے اور اپنی تحقیقات کے نتائج کو مسلمانوں کے سامنے پیش کیا۔ اسی طرح کچھ فقہا نے بقیع کے مزارات کی تعمیر نو پر مبنی فتویٰ بھی جاری کیا۔

← قبور کے انہدام کا رد عمل


مزارات گرائے جانے کے رد عمل میں فقہی اصولوں کی روشنی میں کتب اور رسائل لکھے گئے۔ محمد جواد بلاغی نے ’’رساله رد الفتوی بهدم قبور الائمة فی البقیع‘‘ میں قبور کو منہدم کرنے کے حوالے سے وہابیوں کے نظریات کے بطلان کو واضح کیا۔
[۷۶] رفاعی، عبدالجبار، معجم ما کتب فی الحج، ص۱۷۱۔
اسی طرح قبور گرائے جانے کے سانحے پر دیگر کتب بھی لکھی گئیں۔ منجملہ عبد الرزاق موسوی آل مقرم نے کتاب ثامن شوال میں سنہ ۱۳۴۳ھ کے واقعات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
[۷۷] رفاعی، عبدالجبار، معجم ما کتب فی الحج، ص۸۵۔
یوسف ھاجری کی تالیف البقیع قصة تدمیر آل سعود للآثار الاسلامیه اور عبد الحسین حیدری موسوی کی کتاب قبور ائمة البقیع قبل تهدیمها میں آئمہ بقیع کے مزارات کے انہدام کی تفصیلات ذکر کی گئی ہیں۔ حسن آل برغانی نے کتاب بقیع الغرقد میں مدینہ پر وہابیوں کے پہلے حملے کی مختصر تاریخ اور بقیع کی قبور کے انہدام کا تذکرہ کیا ہے۔
مسلمانوں کی جانب سے اظہار حزن و غم کیلئے اس عنوان سے مرثیے اور اشعار بھی لکھے گئے۔ شاعروں نے قبور کے انہدام کے حوالے سے اشعار و کلام کے ذریعے اپنے دلی دکھ درد کا اظہار بھی کیا ہے۔
[۷۸] مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۳۶۶-۳۶۸۔
[۸۰] سیدجوادی، احمد، دائرة المعارف تشیع، ج۳، ص۳۸۵، «بقیع غرقد»۔


← یوم الهدم


آٹھ شوال کی شہرت یوم الھدم کے عنوان سے ہے اور یہ اہل تشیع کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ وہ ہمیشہ مجالس عزا میں اس کا تذکرہ کرتے ہیں اور ہر سال آٹھ شوال کو مجالس کے انعقاد اور مرثیہ خوانی کے ذریعے آئمہ بقیع کی یاد مناتے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ وہ وقت جلد آئے کہ جب مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ عملی ہو سکے۔

فہرست منابع

[ترمیم]

(۱) آثار المدینة المنوره، عبدالقدوس الانصاری، مدینه، المکتبة السلفیه، ۱۳۹۳ھ۔
(۲) اتحاف الوری، عمر بن محمد بن فهد متوفی ۸۸۵قمری) ، به کوشش عبدالکریم، مکه، جامعة‌ام القری، ۱۴۰۸ھ۔
(۳) اثارة الترغیب، محمد بن اسحق الخوارزمی متوفی ۸۲۷قمری) ، به کوشش الذهبی، مکه، مکتبة نزار مصطفی الباز، ۱۴۱۸ھ۔
(۴) اخبار مکه، الازرقی متوفی ۲۴۸قمری) ، به کوشش رشدی الصالح، مکه، مکتبة الثقافه، ۱۴۱۵ھ۔
(۵) اخبار مکه، الفاکهی متوفی ۲۷۹قمری) ، به کوشش ابن دهیش، بیروت، دار خضر، ۱۴۱۴ھ۔
(۶) الاستبصار فی عجائب الامصار، نویسنده مراکشی متوفی قرن۶قمری) ، به کوشش سعد زغلول، بغداد، دار الشؤون الثقافیه، ۱۹۷۶ء۔
(۷) افادة الانام، عبدالله بن محمد الغازی متوفی ۱۳۶۵قمری) ، به کوشش ابن دهیش، مکه، مکتبة الاسدی، ۱۴۳۰ھ۔
(۸) الامکنة و المیاه و الجبال و الآثار، نصر بن عبدالرحمن اسکندری متوفی ۵۶۱قمری) ، ریاض، مرکز الملک فیصل، ۱۴۲۵ھ۔
(۹) بررسی‌های تاریخی (مجله)۔
(۱۰) بقیع الغرقد فی دراسة شامله، محمد امین امینی، تهران، مشعر، ۱۴۲۸ھ۔
(۱۱) التاریخ الامین لمدینة سید المرسلین، عبدالعزیز المدنی، مطبعة الامین، ۱۴۱۸ھ۔
(۱۲) تاریخ الجزیرة العربیة فی عصر شیخ محمد بن عبدالوهاب، حسین خلف شیخ خزعلی، بیروت، مکتبة الهلال، ۲۰۰۸ء۔
(۱۳) التاریخ القویم، محمد طاهر الکردی، به کوشش ابن دهیش، بیروت، دار خضر، ۱۴۲۰ھ۔
(۱۴) تاریخ حرم ائمه بقیع، محمد صادق نجمی، تهران، مشعر، ۱۳۸۶شمسی۔
(۱۵) تاریخ مکه، احمد السباعی متوفی ۱۴۰۴قمری) ، نادی مکة الثقافی، ۱۴۰۴ھ۔
(۱۶) تحصیل المرام، محمد بن احمد الصباغ متوفی ۱۳۲۱قمری) ، به کوشش ابن دهیش، ۱۴۲۴ھ۔
(۱۷) تخریب و بازسازی بقیع به روایت اسناد، سید علی قاضی عسکر، تهران، مشعر، ۱۳۸۶شمسی۔
(۱۸) تذکرة الطریق، حافظ محمد کربلایی کرناتکی متوفی قرن ۱۳قمری) ، به کوشش اسرا دوغان، قم، نشر مورخ، ۱۳۸۶شمسی۔
(۱۹) الجامع اللطیف، محمد ابن ظهیره متوفی ۹۸۶قمری) ، به کوشش علی عمر، قاهره، مکتبة الثقافة الدینیه، ۱۴۲۳ھ۔
(۲۰) چهل سال تاریخ ایران، حسین محبوبی اردکانی، تهران، اساطیر، ۱۳۷۴شمسی۔
(۲۱) خاطرات سر هارد فورد جونز، سر هارد جونز، ترجمه، مانی صالحی علامه، تهران، نشر ثالث، ۱۳۸۶شمسی۔
(۲۲) خزانة التواریخ النجدیه، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، آل سبام، ۱۴۱۹ھ۔
(۲۳) خطر الوهابی ثلاث رسائل ضد الوهابیه، صالح الوردانی۔
(۲۴) دائرة المعارف بزرگ اسلامی، زیر نظر بجنوردی، تهران، مرکز دائرة المعارف بزرگ، ۱۳۷۲شمسی۔
(۲۵) دائرة المعارف تشیع، زیر نظر سیدجوادی و دیگران، تهران، نشر شهید سعید محبی، ۱۳۷۵شمسی۔
(۲۶) الدرة الثمینه، محمد ابن النجار متوفی ۶۴۳قمری) ، بیروت، دار الارقم۔
(۲۷) رحلة ابن بطوطه، ابن بطوطه متوفی ۷۷۹قمری) ، به کوشش التازی، الرباط، المملکة المغربیه، ۱۴۱۷ھ۔
(۲۸) رسائل فی تاریخ المدینه، حمد الجاسر، ریاض، دار الیمامہ۔
(۲۹) روزشمار تاریخ معاصر ایران، حسن فراهانی، تهران، مؤسسه مطالعات و پژوهش‌های سیاسی، ۱۳۸۵شمسی۔
(۳۰) الزهور المقتطفة من تاریخ مکة المشرفه، فاسی متوفی ۸۳۲قمری) ، به کوشش ذهبی، ریاض، مکتبة نزار، ۱۴۱۸ھ۔
(۳۱) سفرنامه فرهاد میرزا، متوفی ۱۳۰۵قمری) ، به کوشش طباطبایی، تهران، مؤسسه مطبوعاتی علمی، ۱۳۶۶شمسی۔
(۳۲) سفرنامه مکه حسام السلطنه، رسول جعفریان، تهران، مشعر، ۱۳۷۴شمسی۔
(۳۳) سلسله‌های اسلامی جدید راهنمای گاه شماری و تبارشناسی، ادموند کلیفورد باسورت، ترجمه، فریدون بدره‌ای، تهران، مرکز باستان شناسی اسلام و ایران، ۱۳۸۱شمسی۔
(۳۴) شرح العقیدة الطحاویه، عبدالرحمن بن البراک، به کوشش عبدالرحمن السدیس، التدمریه، ۱۴۲۹ھ۔
(۳۵) شفاء الغرام، محمد الفاسی متوفی ۸۳۲قمری) ، به کوشش گروهی از علما، بیروت، دار الکتب العلمیه، ۱۴۲۱ھ۔
(۳۶) الصحاح، الجوهری متوفی ۳۹۳قمری) ، به کوشش العطار، بیروت، دار العلم للملایین، ۱۴۰۷ھ۔
(۳۷) صفویه در عرصه فرهنگ، رسول جعفریان، تهران، پژوهشکده حوزه و دانشگاه، ۱۳۷۹شمسی۔
(۳۸) عتبات عالیات عراق، اصغر قائدان، تهران، مشعر، ۱۳۸۷شمسی۔
(۳۹) عجائب الآثار، عبدالرحمن الجبرتی متوفی ۱۲۳۷قمری) ، بیروت، دار الجیل۔
(۴۰) القاموس المحیط، الفیروزآبادی متوفی ۸۱۷قمری) ، بیروت، دار العلم۔
(۴۱) کشف الارتیاب، سید محسن الامین متوفی ۱۳۷۱قمری) ، به کوشش امین، مکتبة الحریس، ۱۳۸۲ھ۔
(۴۲) گزیده مقالات و روزنامه‌های مهم در باره خلیج فارس، امیر هوشنگ انوری، مقدمه و بازبینی حسن حبیبی، تهران، بنیاد ایران شناسی، ۱۳۸۷شمسی۔
(۴۳) لسان العرب، ابن منظور متوفی ۷۱۱قمری) ، قم، ادب الحوزه، ۱۴۰۵ھ۔
(۴۴) مدینه شناسی، سید محمد باقر نجفی، تهران، شرکت قلم، ۱۳۶۴شمسی۔
(۴۵) مراقد المعارف، محمد حرزالدین متوفی ۱۳۶۵قمری) ، به کوشش محمد حسین حرزالدین، قم، سعید بن جبیر، ۱۳۷۱شمسی۔
(۴۶) مرآة الحرمین، ابراهیم رفعت پاشا متوفی ۱۳۵۳قمری) ، قم، المطبعة العلمیه، ۱۳۴۴ھ۔ معالم المدینة المنوره، عبدالعزیز، بیروت، مکتبة الهلال، ۱۴۱۹ھ۔
(۴۷) معجم ما کتب فی الحج، عبدالجبار الرفاعی، تهران، مشعر، ۱۴۲۷ھ۔
(۴۸) موسوعة العتبات المقدسه، جعفر خلیلی، بیروت، اعلمی، ۱۴۰۷ھ۔
(۴۹) موسوعة مرآة الحرمین الشریفین، ایوب صبری پاشا متوفی ۱۲۹۰قمری) ، قاهره، دار الآفاق العربیه، ۱۴۲۴ھ۔
(۵۰) وفاء الوفاء، السمهودی متوفی ۹۱۱قمری) ، به کوشش خالد عبدالغنی، بیروت، دار الکتب العلمیه، ۲۰۰۶ء۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۸-۱۰۔    
۲. خوارزمی، محمد بن اسحق، اثارة الترغیب، ج۲، ص۳۵۲۔
۳. عبدالرحمن بن براک، شرح العقیدة الطحاویه، ج۱، ص۳۲۔
۴. مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۴۳۱-۴۵۰۔
۵. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۱۲۔    
۶. ازرقی، محمد بن عبدالله، اخبار مکه، ج۲، ص۳۱۷۔
۷. ابن‌فهد، عمر بن محمد بن‌ فهد، اتحاف الوری، ج۳، ص۲۱۳۔
۸. شیخ خزعلی، حسین خلف، تاریخ الجزیرة العربیه، ص۳۶۸-۳۷۸۔
۹. جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۲، ص۵۷۳۔
۱۰. جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۲، ص۵۸۵۔
۱۱. شیخ خزعلی، حسین خلف، تاریخ الجزیرة العربیه، ص۳۷۷-۳۷۸۔
۱۲. جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۳، ص۱۹۳۔    
۱۳. غازی، عبدالله بن محمد، افادة الانام، ج۲، ص۱۷۰۔
۱۴. خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۲، ص۳۰۳۔    
۱۵. خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۳، ص۳۳۳۔
۱۶. جوهری، اسماعیل بن حماد، الصحاح، ج۳، ص۱۱۸۷۔    
۱۷. ابن‌منظور، محمد بن مکرم، لسان العرب، ج۸، ص۱۸۔    
۱۸. فیروزآبادی، القاموس المحیط، ج۳، ص۶، «بقع»۔    
۱۹. رفعت پاشا، ابراهیم، مرآة الحرمین، ج۱، ص۴۲۵۔
۲۰. انصاری، عبدالقدوس، آثار المدینة المنوره، ص۱۷۱-۱۷۲۔
۲۱. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۳۴۔    
۲۲. ابن‌نجار، محمد بن محمود، الدرة الثمینه، ص۱۶۴۔    
۲۳. خوارزمی، محمد بن اسحق، اثارة الترغیب، ج۱، ص۳۴۸۔    
۲۴. صبری پاشا، ایوب، موسوعة مرآة الحرمین، ج۴، ص۷۲۱۔    
۲۵. صبری پاشا، ایوب، موسوعة مرآة الحرمین، ج۴، ص۷۲۸۔    
۲۶. کاتب مراکشی، الاستبصار، ص۴۲۔    
۲۷. ابن‌نجار، محمد بن محمود، الدرة الثمینه، ص۱۶۶۔    
۲۸. ابن‌بطوطه، رحلة ابن بطوطه، ج۱، ص۳۶۰-۳۶۱۔    
۲۹. سمهودی، وفاء الوفاء، ج۳، ص۱۰۰۔    
۳۰. جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۳، ص۹۱۔    
۳۱. عجائب الآثار، عبدالرحمن الجبرتی، ج۲، ص۶۰۴۔    
۳۲. جبرتی، عبدالرحمن، عجائب الآثار، ج۳، ص۱۱۔    
۳۳. وردانی، صالح، خطر الوهابی، ص۱۹۳۔
۳۴. حمد الجاسر، رسائل فی تاریخ المدینه، ص۶۵۔
۳۵. بریجز، هارفورد جونز، خاطرات سرهارد فورد، ترجمه صالحی علامه، مانی، ص۱۰۔
۳۶. سیدجوادی، احمد، دائرة المعارف تشیع، ج۳، ص۳۸۵، «بقیع»۔
۳۷. قائدان، اصغر، عتبات عالیات عراق، ص۱۱۱۔    
۳۸. بریجز، هارفورد جونز، خاطرات سرهارد فورد، ترجمه صالحی علامه، مانی، ص۱۱۔
۳۹. سباعی، احمد، تاریخ مکه، ص۶۰۳۔
۴۰. آل بسام، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، خزانة التواریخ النجدیه، ج۴، ص۱۷۴۔
۴۱. حمد الجاسر، رسائل فی تاریخ المدینه، ص۶۶۔
۴۲. نجفی، سیدمحمدباقر، مدینه شناسی، ص۳۳۸-۳۳۹۔
۴۳. سباعی، احمد، تاریخ مکه، ص۷۲۳-۷۵۳۔
۴۴. فراهانی، حسن، روزشمار تاریخ معاصر ایران، ج۱، ص۲۶۶۔
۴۵. ادموند کلیفورد باسورت، سلسله‌های اسلامی جدید، ص۲۳۵۔
۴۶. صبری پاشا، ایوب، موسوعة مرآة الحرمین، ج۴، ص۵۳۴۔    
۴۷. حمد الجاسر، رسائل فی تاریخ المدینه، ص۶۶۔
۴۸. رفعت پاشا، ابراهیم، مرآة الحرمین، ج۱، ص۴۲۶۔
۴۹. مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۴۷۹۔
۵۰. آل بسام، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، خزانة التواریخ النجدیه، ج۸، ص۱۵۹۔
۵۱. سباعی، احمد، تاریخ مکه، ص۵۸۷۔
۵۲. امین، سیدمحسن، کشف الارتیاب، ص۶۔
۵۳. عبدالعزیز، معالم المدینه، ج۳، ص۲۱۳۔
۵۴. خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۳، ص۲۱۸۔    
۵۵. حرزالدین، محمد، مراقد المعارف، ج۲، ص۲۸۲۔
۵۶. بررسی‌های تاریخی، ش۶۵، ص۷۴-۷۵، «راوبط ایران با حکومت مستقل نجد»۔
۵۷. مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۳۶۵-۳۶۶۔
۵۸. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۴۹-۵۱۔    
۵۹. عبدالعزیز، معالم المدینه، ج۳، ص۲۱۳۔
۶۰. سفرنامه فرهاد میرزا، طباطبایی، ص۱۷۰۔
۶۱. جعفریان، رسول، سفرنامه مکه حسام السلطنه، ص۱۵۱-۱۵۲۔
۶۲. محبوبی اردکانی، حسین، چهل سال تاریخ ایران، ج۲، ص۶۲۴۔
۶۳. کربلایی کرناتکی، حافظ محمد، تذکرة الطریق، ص۱۳۹۔
۶۴. خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۳، ص۲۱۸-۲۱۹۔    
۶۵. بریجز، هارفورد جونز، خاطرات سرهارد فورد، ترجمه صالحی علامه، مانی، ص۱۰۔
۶۶. خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۳، ص۲۱۸۔    
۶۷. خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسه، ج۳، ص۳۳۰۔    
۶۸. نجمی، محمدصادق، تاریخ حرم ائمه بقیع، ص۵۱-۵۲۔
۶۹. آل بسام، عبدالله بن عبدالرحمن بن صالح، خزانة التواریخ النجدیه، ج۸، ص۱۵۹-۱۶۰۔
۷۰. قاضی عسکر، سیدعلی، تخریب و بازسازی بقیع، ص۵۵-۵۶۔
۷۱. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۵۲-۵۳۔    
۷۲. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۵۳۔    
۷۳. مرکز دائرة المعارف بزرگ اسلامی، دانشنامه بزرگ اسلامی، ج۱۲، ص۴۹۷۲، «بقیع»۔    
۷۴. گزیده مقالات و روزنامه‌های مهم، ص۱۹۵۔
۷۵. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۵۵۔    
۷۶. رفاعی، عبدالجبار، معجم ما کتب فی الحج، ص۱۷۱۔
۷۷. رفاعی، عبدالجبار، معجم ما کتب فی الحج، ص۸۵۔
۷۸. مدنی، عبدالعزیز، التاریخ الامین، ص۳۶۶-۳۶۸۔
۷۹. امینی، محمدامین، بقیع الغرقد، ص۳۳۵-۳۴۱۔    
۸۰. سیدجوادی، احمد، دائرة المعارف تشیع، ج۳، ص۳۸۵، «بقیع غرقد»۔


ماخذ

[ترمیم]
حوزه نمایندگی ولی فقیه در امور حج و زیارت، ماخوذ از مقالہ ’’تخریب قبور‘‘۔    






جعبه ابزار