باب السلام
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
باب السلام بعض مقامات کے دروازوں کے نام ہیں جن سے داخل ہوا جاتا ہے۔ اس عنوان سے دو
باب مشہور و معروف ہیں۔
[ترمیم]
باب السلام کے نام سے
مسجد الحرام کے دروازوں میں سے ایک دروازہ معروف ہے جوکہ مسجد الحرام کے
مشرق کی طرف ہے اور باب
بنی شیبہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
[ترمیم]
مدینہ منورہ میں
رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک کے ساتھ ملحق مسجد النبیؐ کے دروازوں میں سے ایک دروازہ باب السلام ہے۔ یہ دروازہ
مسجد النبی کے مغرب کی طرف باب الرحمہ کے بعد واقع ہے۔
خلیفہ دوم نے مسجد النبیؐ کی جو توسیع کی اس کے نتیجے میں یہ باب اضافہ ہوا۔ اس دروازہ کو
باب مروان بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دروازہ
مروان بن حکم کے گھر کے نزدیک ہے۔
[ترمیم]
نجف اشرف میں
امام علیؑ کی قبر مبارک کے
زیارت سے متعلق جو احادیث نقل کی گئی ہیں ان میں سے بعض روایات میں باب السلام کا تذکرہ وارد ہوا ہے جیساکہ
محمد بن مشہدی نے اپنی المزار الکبیر میں نقل کیا ہے کہ
امام صادقؑ نے
محمد بن مسلم کو امام علیؑ کے قبر مبارک کی تعلیم دی تو فرمایا:
فَإِذَا وَصَلْتَ إِلَى بَابِ السَّلَامِ فَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَ كَبِّرِ اللَّهَ تَعَالَى ثَلَاثِينَ مَرَّة؛ پس جب تم باب السلام تک پہنچو تو قبلہ رخ ہو اور تیس مرتبہ
اللہ اکبر کہو۔
[ترمیم]
[ترمیم]
تونہ ای، مجتبی، فرہنگنامہ حج، ص۱۶۳۔
بعض مطالب محققینِ ویکی فقہ کی جانب سے اضافہ کیے گئے ہیں۔