بارش کا پانی اس پانی کو کہتے ہیں جو بارش برسنے کے نتیجے میں حاصل ہوتا ہے۔ بارش کے پانی کا حکم علم فقہ میں باب طہارت کے اور باب اطعمۃ و اشربۃ میں بیان کیا جاتا ہے۔
[ترمیم] بارش کے پانی کا حکم مطلق اور جاری پانی کا ہے ۔ مطلق پانی سے مراد ملاوٹ سے پاک خالص پانی ہے۔ بارش کا پانی ملاوٹ سے پاک ہوتا ہے اس لیے اس پر آپِ مضاف کے احکام جاری نہیں ہوتے۔ نیز پارش کا پانی آبِ جاری کے حکم میں آتا ہے جو نجاست کے ملنے سے اس وقت تک نجس نہیں ہوتا جب تک اس کا رنگ، بو یا ذائقہ تبدیل نہ ہو جائے۔