نماز میں پڑھی جانے والی تسبیحات میں سے ایک تسبیح تسبیحِ صغری ہے۔ نماز کے احکام کے ضمن میں یہ کلمہ استعمال ہوتا ہے۔ علم فقہ میں باب الصلاۃ میں اس کلمہ کو رکوع و سجود میں ذکر کی بحث میں ذکر کیا جاتا ہے۔
[ترمیم] نماز کے درمیان رکوع اور سجود کے اندر سُبۡحَانَ اللہِ کا ذکر تسبیح صغری کہلاتا ہے۔ فقہاء باب الصلاۃ میں رکوع اور سجود میں پڑھے جانے والے ذکر اور اس کے وجوب سے جب بحث کرتے ہیں تو وہ ذکر کرتے ہیں کہ رکوع اور سجود میں فقط سبحان اللہ جوکہ تسبیح صغری ہے کہنا کافی ہے۔