تعارض مستوعب

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



تعارضِ مستوعب سے مراد دو دلیلوں کے مدلول کے درمیان تمام مصادیق میں تنافی و ٹکراؤ کا پایا جانا ہے۔


تعریف

[ترمیم]

تعارضِ مستوعب کا شمار تعارضِ مستقر کی اقسام میں ہوتا ہے اور اس کے مقابلے میں تعارض غیر مستوعب آتا ہے۔ تعارضِ مستوعب کا مطلب دو دلیلوں کے تمام مدلول کے درمیان ٹکراؤ کا پایا جانا ہے، اس طرح سے کہ ایک دلیل کے مدلول کے تمام مصادیق دوسری دلیل کے مدلول کے تمام مصادیق سے تنافی و ٹکراؤ رکھتے ہوں۔ یہ اس مورد میں ہوتا ہے جب دونوں دلیلوں کے درمیان تباینِ کلی پایا جائے، مثلا ایک دلیل کہتی ہے: تحرم الصلاة عند رؤیة الهلال اور دوسری دلیل کہے: لا باس بالصلاة عند رؤیة الهلال۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. بحوث فی علم الاصول، صدر، محمدباقر، ج۷، ص۲۲۵۔    
۲. دروس فی علم الاصول، صدر، محمد باقر، ج۲، ص۵۷۹۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۳۳۸، مقالہِ تعارض مستوعب سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    






جعبه ابزار