تلاحق
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
پیچھے آنے کو تلاحق کہتے ہیں۔ کتاب الحج میں اس
لفظ کا استعمال وارد ہوا ہے۔
[ترمیم]
رمی جمرہ کی شرائط میں سے ایک شرط رمی میں تلاحق کا ہونا ہے۔ تلاحق سے مراد ایک
کنکری کے پیچھے دوسری کنکری مارنا ہے۔
حج کے اعمال میں سے ایک
منی میں جمرات کو کنکریاں مارنا ہے۔
جمرات سے مراد وہ مخصوص عمارت ہے جس پر کنکری ماری جاتی ہے۔ اسی جمرۃ سے کنکری کو
جمار کہا جاتا ہے۔ جب کنکریاں ماری جاتی ہیں تو اس کے فقہی احکام بیان کرتے ہوئے تلاحق کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے جس سے مراد ایک کنکری کا دوسرے کے پیچھے پے در پے مارنا ہے۔ اس حکم سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ
رمی یعنی کنکری مارنے کے عمل میں کنکری کا جمرہ کو لگنا معتبر نہیں ہے کہ صرف اس طرف توجہ رکھی جائے کہ آیا جمرہ کو کنکری لگی ہے یا نہیں۔ چنانچہ اگر ایک ساتھ چند کنکریاں ماری جائیں اور وہ جدا جدا طور پر جمرہ کو لگیں تو بھی یہ ایک ہی کنکری مارنا شمار ہو گا۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ج۲، ص۶۱۱۔