سات تکبیروں جن میں سے ایک تکبیرۃ الاحرام ہے کے ساتھ نماز کی طرف توجہ کرنا فقہی طور پر توجہ کہلاتا ہے جوکہ واجب نمازوں میں ایک مستحب عمل ہے۔ اس عنوان سے علم فقہ میں باب الصلاۃ میں بحث کی جاتی ہے۔
اصطلاح میں توجہ سے مراد سات تکبیروں کے ساتھ نماز شروع کرنا ہے جن میں سے ایک تکبیرۃ الاحرام ہے اور ان تکبیرات کے ہمراہ تین دعائیں پڑھی جائیں: پہلی دعا تیسری تکبیر کے بعد، دوسری دعا پانچویں تکبیر کے بعد اور تیسری دعا ساتویں تکبیر کے بعد پڑھی جائے گی۔
[ترمیم] درج ذیل موارد میں توجہ مستحب ہے: ۱۔ واجب نماز کے شروع میں ۲۔ ظہر کے نافلہ کی پہلی رکعت میں ۳۔ مغرب کے نافلہ کی پہلی رکعت میں ۴۔ نماز شب کی پہلی رکعت سے پہلے ۵۔ نماز وتر میں