توشہ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



سفر میں زادِ راہ، خوراک اور ضرورتِ استعمال کی چیزوں کو اٹھانا توشہ کہلاتا ہے۔ علم فقہ میں باب الحج اور باب الاطعمۃ و الاشربۃ میں اس عنوان سے بحث کی جاتی ہے۔


استطاعت کی شرائط میں سے ایک شرط توشہ

[ترمیم]

توشہ فارسی زبان لفظ ہے جسے عربی میں زاد یا رَاحِلۃ کہتے ہیں۔ اردو زبان میں توشہ اور زاد ہر دو کلمات اسی معنی میں استعمال ہوتے ہیں، مثلا توشہِ آخرت یعنی آخرت کے سفر اور گزر بسر کا سامان وغیرہ۔ حج کی استطاعت کے وجود میں آنے کی شرائط میں سے ایک شرط آنے جانے کے توشہ کا ہونا ہے جس سے مراد یہ ہے کہ حاجی اس وقت صاحب استطاعت قرار پاتا ہے جب حاجی کی شان اور سطح زندگی کے مطابق آنے جانے کے وسائل اس کے پاس موجود ہوں، اعم تر اس کے کہ سفر کے لیے ضروری لوازمات جیسے کھانے پینے اور اوڑھنے بچھونے کے وسائل کا ہونا بھی ضروری ہیں۔ مستطیع ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان کے پاس حج کے اخراجات ہوں اور جب تک وہ سفرِ حج سے واپس نہیں پلٹتا اس وقت تک کے لیے اس کے خاندان کے تمام اخراجاتِ زندگی مہیا ہوں، مثلا اگر ایک شخص حج پر جائے تو وہ اپنے اہل و عیال کے ضرورتِ زندگی جیسے کھانے پینے، رہنے سہنے اور دیگر ضروری اخراجات مہیا نہیں کر سکتا تو یہ شخص صاحب استطاعت نہیں کہلائے گا۔ وہ شخص صاحب استطاعت کہلاتا ہے جس کے پاس سفرِ حج کے دوران اپنے اہل و عیال کی کفالت کے تمام اخراجات مہیا ہوں اور اس کے واپس پلٹنے تک اس کے اہل و عیال کے لیے ضرورتِ زندگی کے تمام وسائل موجود ہوں۔

سفر میں توشہ کے مستحبات

[ترمیم]

سفر کے مستحبات میں سے ایک توشہ یعنی سفر زادِ راہ کا ہونا ہے اور دورانِ سفر توشہ کا وسیع اور بہترین ہونا مستحب ہے، خصوصا سفرِ حج میں اور اپنے ہم سفر ساتھی پر خرچ کرنا مستحب ہے۔ البتہ اگر کربلا کی زیارت کا سفر ہے تو وہ لوگ جو کربلا کے قریبی علاقوں سے کربلا زیارت کرنے آتے ہیں جیسے اہل عراق ہیں تو ان کے لیے بہترین مرغن غذائیں مکروہ ہیں۔

ضرورت کے وقت مردار کو اٹھانا

[ترمیم]

مجبوری کے وقت مردار کھانا اور اسی طرح مجبوری کے عالم میں مردار کو توشہ کے طور پر اٹھانا جائز ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. جواہری نجفی، محمد حسن، جوایر الکلام ج۱۷، ص۲۴۸۔    
۲. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام ج۱۷، ص۲۵۴۔    
۳. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام ج۱۷، ص۲۶۱۔    
۴. بحرانی، یوسف، الحدائق الناضرة ج۱۴، ص ۵۱-۵۳۔    
۵. یزدی، سید محمد کاظم، العروة الوثقی، ج۲، ص۴۱۵۔    
۶. جواہری نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام ج۳۶، ص۴۳۱۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ج۲، ص۶۶۵۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : استطاعت | حج




جعبه ابزار