حاملہ خواتین (قرآن)
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
اس مقالے میں حاملہ خواتین سے مربوط
آیات کو پیش کیا جائے گا۔
[ترمیم]
حاملہ خواتین کی طلاق کا جواز:
... إِذا طَلَّقْتُمُ النِّساءَ ... وَ أُولاتُ الْأَحْمالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَ ...«...جب عورتوں کو طلاق دو ۔۔۔۔ اور حاملہ خواتین کی مدت یہ ہے کہ
وضع حمل کریں....»۔
اللہ تعالیٰ اس آیت میں حاملہ طلاق یافتہ خواتین کا حکم اور ان کی
عدت کا حکم بیان فرما رہا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ حاملہ خواتین کو طلاق دینا جائز ہے۔
[ترمیم]
وضع حمل اور حاملگی کی مدت کا اختتام
طلاق کی عدت ہے:
... إِذا طَلَّقْتُمُ النِّساءَ ... وَ أُولاتُ الْأَحْمالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَ ...«جب عورتوں کو طلاق دو ۔۔۔۔ اور حاملہ خواتین کی مدت یہ ہے کہ وضع حمل کریں»۔
[ترمیم]
وضع حمل تک حاملہ خواتین کو
نان و نفقہ کی ادائیگی کا وجوب:
... وَ إِنْ كُنَّ أُولاتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَضَعْنَ حَمْلَهُنَ ...... اگر حاملہ ہوں تو ان کو خرچ دو یہاں تک کہ وضع حمل کر لیں ....»۔
[ترمیم]
مطلقہ خواتین کی جانب سے
حاملگی کو چھپانے کی
حرمت :
وَ الْمُطَلَّقاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلاثَةَ قُرُوءٍ وَ لا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ ما خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحامِهِنَ ...اور مطلقہ خواتین تین پاکی کی مدت تک انتظار کریں اور ان کیلئے روا نہیں ہے کہ جو خدا نے ان کے
رحم میں پیدا کیا ہے، اس کو چھپائیں....»۔
[ترمیم]
[ترمیم]
مرکز فرهنگ و معارف قرآن، فرهنگ قرآن، ج۶، ص۹۱، ماخوذ از مقالہ «زنان باردار»۔