حدیث عزیز
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
حديثِ عزيز
علم حدیث كى ايك اصطلاح ہے جس سے مراد وہ حديث ہے جس كو نقل كرنے والے راوى ہر طبقے ميں دو سے كم نہ ہوں۔
[ترمیم]
علم حديث ميں حديث كو مختلف جہات سے مختلف قسموں ميں تقسيم كيا جاتا ہے۔ انہى اقسام ميں سے ايك حديث عزيز ہے جو حديثِ
صحیح،
حسن اور
ضعیف ميں مشترك ہے۔
[ترمیم]
حديث عزيز كى دو تعريفيں ذكر كى گئى ہيں جنہيں مختلف اسلوبوں كے ساتھ ذكر كيا جاتا ہے جوكہ درج ذيل ہيں:
۱۔ حدیث عزیز وہ حديث ہے جس كو نقل كرنے والے راوى ہر طبقے دو سے كم نہ ہوں۔
۲- حدیث عزیز وہ حديث ہے جس كو جمع كرنے والے راويوں ميں سے دو يا تين نے اس كو نقل كيا ہوا ہو اگرچے وہ ايك طبقے شمار كيے جاتے ہوں ۔
عزيز كے لغوى معانى ذكر كيے گئے ہيں: ۱۔ قليل و كم ، ۲۔ قوى و توانا۔ پس ان شرائط كى حامل احاديث كو عزيز اس ليے كہا جاتا ہے كيونكہ يا تو ان كا وجود كم ہے اور ان شرائط كى حامل روايات بہت قليل پائى جاتى ہيں يا چونكہ ان روايات كے ديگر طرق مل جاتے ہيں جس كى وجہ سے ان كو تقويت حاصل ہو جاتى ہے۔
حديثِ عزيز كے مترادف روايتِ عزيز، خبرِ عزيز اور عزيز ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
پایگاه مدیریت اطلاعات علوم اسلامی، ماخوذ از مقالہ حدیث عزیز، تاریخِ لنک ۱۳۹۶/۷/۲۔