حروف قسم

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



وہ حروف جن کے ذریعے قسم کا اسلوب منعقد ہوتا ہے اس کو حروفِ قسم کہا جاتا ہے۔ علم نحو میں باب قسم میں ان حروف سے بحث کی جاتی ہے۔


حروف قسم کی تعریف

[ترمیم]

عربی زبان میں قسم کا اسلوب یا تو حروف سے تشکیل پاتا ہے یا فعل سے۔ اسلوب قسم تین اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے: حرف قسم، مُقۡسَم بہ اور مُقۡسَم علیہ۔ حروف قسم تین ہیں: باء ، واؤ اور تاء۔ یہ حروف ابنے ما بعد کلمہ پر داخل ہوتے ہیں اور انہیں مجرور کر دیتے ہیں۔ گویا کہ یہ تین حروف حروفِ قسم بھی ہیں اور حروف جر بھی۔ ان حروف کے ما بعد اسم جلالہ اللہ لایا جاتا ہے یا کوئی اور ایسا کلمہ جو اللہ تعالی سے مختص ہو، مثلا خالق، رازق یا اللہ تعالی کے وہ اسماء جو اکثر بیشتر اللہ سبحانہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، مثلا علیم، حکیم وغیرہ۔

اصل حروف قسم

[ترمیم]

حروف قسم میں سے باء میں اصل یہ ہے کہ باء اسم ظاہر پر بھی داخل ہوتی ہے اور اسم مضمر پر بھی۔ واؤ اسم ظاہر پر داخل ہوتا ہے۔ حرف قسم تاء فقط اسم جلالہ اللہ پر داخل ہوتا ہے اور اسم جلالہ کے علاوہ کسی اور کلمہ پر تاءِ قسم کا داخل ہونا نادر ہے، جیسے تَرَبِّ الۡکَعۡبَۃِ، تَالرَّحۡمَن وغیرہ۔

قسم کا منعقد ہونا

[ترمیم]

وہ حروف جن سے قسم منعقد ہوتی ہے وہ تین حروف ہیں۔ بعض کے نزدیک یہ جملہ اللَّهِ لَافعَلَنَّ کذا میں حرف قسم حذف ہے اور اسم جلالہ اللہ کو مجرور اس لیے پڑھا گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے حرف قسم تھا جسے حذف کر دیا گیا ہے۔ اس جگہ قسم نیت میں قرار دیتے ہوئے اسلوب قسم منعقد کیا گیا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. نجفی جواہری، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۳۵، ص۲۵۱۔    
۲. شہید ثانی، زین الدین، مسالک الافہام فی شرح شرائع الاسلام، ج۱۱، ص۱۹۹-۲۰۰۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام، ج‌۳، ص۲۹۳۔    






جعبه ابزار