جناب یعقوب کے بیٹے

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



قرآن کریم کے مطابق جناب یعقوبؑ کے بارہ (۱۲) بیٹے تھے جن میں سے حضرت یوسفؑ اللہ تعالی کے نبی تھے اور قرآن کریم میں مکمل ایک سورہ بنام سورہ یوسف وارد ہوئی ہے۔ قرآن کریم میں حضرت یوسفؑ کے بیٹوں کا تذکرہ متعدد آیات میں وارد ہوا ہے۔


بیٹوں کے نام

[ترمیم]

جناب یعقوبؑ کے بارہ فرزند تھے جو سب کے سب بیٹے تھے۔ جن میں گیارہ (۱۱) فرزند عراق میں پیدا ہوئے اور ایک بیٹے بنیامین کنعان (فلسطین) میں متولد ہوئے۔
[۱] محمدی، حسین، تکیه‌گاہان خستہ دل، ص۵۹۔
یہ تمام بیٹے دو ماؤں سے تھے: فزوتیل، شمعون، لاوی، یہودا، ریالون، یشجر، بجماع، لی، احاد اور اشر کی والدہ (اِلیا) تھیں جوکہ حضرت یعقوبؑ کی خالہ کی بیٹی تھیں جبکہ جناب یوسفؑ اور بنیامین کی والدہ کا نام راحیل تھا۔
[۲] دروگر، یوسف، خلاصہ تاریخ انبیاء، ص۵۴۔
[۳] موسوی گرمارودی، سید علی، داستان پیامبران، ص۹۴۔
جناب یعقوبؑ کے تمام بیٹے کڑیل جوان، خوبصورت اور توانا بدن تھے لیکن ان سب میں حضرت یوسفؑ کی خوبصورتی اور جاذب شخصیت جداگانہ تھی۔ اللہ تعالی نے دنیا کی نصف خوبصورتی حضرت یوسفؑ کے چہرے مبارک میں رکھی دی جس کی وجہ سے بچپنے میں ہی ان کے بھائیوں نے ان سے حسد شروع کر دیا۔ جناب بعقوبؑ اپنے تمام بیٹوں میں حضرت یوسفؑ سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔

حضرت یعقوبؑ کی اپنے بیٹوں کو وصیت

[ترمیم]

قرآن کریم میں حضرت یعقوبؑ کی وصیت ذکر کی ہے کہ جب ان کی موت کا وقت آن پہنچا تو انہوں نے اپنے بچوں کو وصیت کی جس کا تذکرہ سورہ بقرہ آیت ۱۳۲ اور ۱۳۳ میں وارد ہوا ہے: وَوَصَّى بِها إِبْراهيمُ بَنيهِ وَ يَعْقُوبُ يا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفى‌ لَكُمُ الدِّينَ فَلا تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَ أَنْتُمْ مُسْلِمُون‌ ، أَمْ كُنْتُمْ شُهَداءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قالَ لِبَنيهِ ما تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدي قالُوا نَعْبُدُ إِلهَكَ وَ إِلهَ آبائِكَ إِبْراهيمَ وَ إِسْماعيلَ وَ إِسْحاقَ إِلهاً واحِداً وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُون‌؛ اور ابراہیمؑ نے اسی کی اپنے بیٹوں کو وصیت کی تھی اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو (وصیت کرتے ہوئے) کہا: اے میرے بیٹے! اللہ نے تمہارے لیے دین کو انتخاب کیا ہے، پس تم جب بھی مرنا تو مسلمان مرنا، یا تم لوگ شاہد تھے جب یعقوب پر موت حاضر ہوئی تو انہوں نے اپنے بچوں سے کہا : میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ انہوں نے کہا: ہم آپ کے الہ اور آپ کے آباء ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق کے الہ جوکہ ایک معبود ہے کی عبادت کریں گے اور ہم اس کے سامنے سرتسلیم خم ہیں۔
[۶] دروگر، یوسف، خلاصہ تاریخ انبیاء، ص۵۳۔


مؤرخین کا قول

[ترمیم]

مؤرخین نے ایک قول نقل کیا جس کے مطابق جناب یعقوبؑ کی چار زوجات تھیں اور بارہ (۱۲) بیٹے تھے جن کے نام درج ذیل ہیں:
۱ - روییل یا روبین
۲ - شمعون
۳ - لاوی
۴ - یهودا
۵ - بشجر یا یشاکر
۶ - ریالون یا زبولون (ان چھ کی والدہ کا نام لیا تھا)
۷ - یوسفؑ
۸ - بنیامین (ان دو کی والدہ کا نام راحیل تھا)
۹ - دان
۱۰ - تفتالی (ان دو کی والدہ کنیز تھیں جوکہ راحیل کی کنیز تھیں)
۱۱ - جاد
۱۲ - اشیر (ان دو کی والدہ کا نام زلفا ہے جوکہ لیا کی کنیز تھیں۔
حضرت یعقوبؑ کے تمام بیٹے شہر فدان آرام میں متولد ہوئے سوائے بنیامین کے کہ ان کی ولادت فلسطین میں ہوئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. محمدی، حسین، تکیه‌گاہان خستہ دل، ص۵۹۔
۲. دروگر، یوسف، خلاصہ تاریخ انبیاء، ص۵۴۔
۳. موسوی گرمارودی، سید علی، داستان پیامبران، ص۹۴۔
۴. ابن‌کثیر، اسماعیل بن عمر، البدایۃ والنہایۃ، ج۱، ص۳۷۴۔    
۵. بقره/سوره۲، آیت ۱۳۲-۱۳۳۔    
۶. دروگر، یوسف، خلاصہ تاریخ انبیاء، ص۵۳۔


مأخذ

[ترمیم]

پایگاه اطلاع‌رسانی حوزه، یہ تحریر مقالہ فرزندان یعقوب علیہ السلام سے مأخوذ ہے، لنک کے مشاہدہ کی تاریخ:۹۶/۶/۸۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : حضرت یعقوب | قرآنی داستانیں




جعبه ابزار