سورہ انسان کے اسما

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



سورہ انسان کے کئی نام ہیں۔


سورہ انسان کے اسما کی تفصیل

[ترمیم]

سورہ انسان کے دیگر اسما درج ذیل ہیں:

← دھر


کلمہ ’’ دھر ‘‘ کا معنی زمانہ اور زمانے کا ایک حصہ ہے۔ اس سورت کی پہلی آیت میں یہ کلمہ استعمال ہوا ہے اور سورہ دھر کا نام اسی آیت سے ماخوذ ہے۔

← ابرار


ابرار بر کی جمع نیک لوگوں کے معنی میں ہے۔ سورہ دھر کی آیات (۵ تا ۲۲) میں ابرار کی صفات، ان کے اعمال اور ان کے نیک انجام کا تذکرہ ہے؛ اس مناسبت سے اس سورہ کا نام ’’ابرار‘‘ بھی ہے۔

← ھل أتی


سورہ دھر کا آغاز ’’ھل أتی‘‘ کے جملے سے ہوا ہے، اس کے پیش نظر اسے ’’سورہ ھل اتی‘‘ بھی کہتے ہیں۔
[۳] رامیار، محمود، تاریخ قرآن، ص۵۸۹۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. فیروز آبادی، محمد بن یعقوب، بصائرذوی التمییز فی لطائف الکتاب العزیز، ص۴۹۳۔    
۲. سخاوی، علی بن محمد، جمال القراء و کمال الاقراء، ص۹۲۔    
۳. رامیار، محمود، تاریخ قرآن، ص۵۸۹۔
۴. مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونه، ج۲۵، ص۳۲۷۔    


ماخذ

[ترمیم]

فرهنگ‌نامه علوم قرآنی، ماخوذ از مقالہ «اسامی سوره انسان»۔    



جعبه ابزار