[ترمیم] ماہِ شعبان انتہائی مبارک اور فضیلت کا حامل مہینہ ہے۔ اس کی پندرہ کو بشر کے نجات دہندہ حضرت بقیۃ اللہ کی ولادت کا دن ہے۔ یہ دن اس مہینے میں افضل ترین ہے۔
[ترمیم] ماہ رمضان کی پہلی اور شعبان کی تیسویں میں تردید کی صورت میں تیس شعبان کا روزہ ماہ رمضان کی نیت سے رکھنا، قول مشہور کی بنا پر صحیح نہیں ہے۔ البتہ ماہ شعبان کے مستحب روزے کی نیت سے صحیح ہے اور اگر بعد میں معلوم ہو جائے کہ اس دن ماہ رمضان کی پہلی تھی تو یہ روزہ رمضان کے واجب روزے کے بدلے کفایت کرے گا۔