صدقہ جاریہ کا معنی وہ صدقہ ہے جس میں استمرار پایا جاتا ہے اور وہ مسلسل جاری اور پیوست رہتا ہے۔ احادیث مبارکہ میں صدقہ جاریہ دینے کی تاکید اور انتہائی ثواب وارد ہوا ہے۔
[ترمیم] صدقہ جاریہ کا عنوان متعدد احادیث مبارکہ میں وارد ہوا ہے۔ ان روایات میں صدقہ جاریہ دینے پر ابھارا گیا ہے اور اس کے نتائج خصوصا ثواب و جزاء کو بیان کیا گیا ہے۔
ان میں سے بعض روایات میں اس طرح کے مطالب وارد ہوئے ہیں کہ: جب بھی اولادِ آدمؑ میں سے کوئی مرتا ہے تو اس کے اعمال کی کتاب بند ہو جاتی ہے۔ لیکن تین چیزیں ایسی ہیں جو مرنے کے بعد بھی جاری ساری رہتی ہیں اور مرنے والے تک پہنچتی ہیں: ۱۔ صالح اولاد جو والدین کے لیے دعا کرے، ۲۔ وہ علم جس سے دیگر فائدہ اٹھائیں، ۳۔ صدقہ جاریہ۔