طاغوت سے اجتناب (قرآن)

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



قرآنی آیات میں طاغوت سے اجتناب کی نصیحت کی گئی ہے۔


طاغوت سے اجتناب کی وجوہات

[ترمیم]

طاغوت سے اجتناب کی وجوہات درج ذیل ہیں:

← اللہ تعالیٰ کی بشارت


طاغوت کی عبادت سے اجتناب اور خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرنا، اللہ تعالیٰ کی بشارت کو دریافت کرنے کی شائستگی کا موجب:
وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوها وَ أَنابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرى‌ فَبَشِّرْ عِبادِ
اور جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کیا ان کے لیے خوشخبری ہے، پس آپ میرے ان بندوں کو بشارت دے دیجیے۔

← بہترین سخن کی پیروی


خدا کی عبادت اور طاغوت کی عبادت سے اجتناب کے حوالے سے پیغمبروں کی دعوت کو قبول کرنا، بہترین سخن کی پیروی:
وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوها ... لَهُمُ الْبُشْرى‌ فَبَشِّرْ عِبادِ • الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ‌ ...
اور جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا۔۔۔ان کے لیےخوشخبری ہے، پس آپ میرے ان بندوں کو بشارت دے دیجیے۔جو توجہ سے بات کو سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں۔۔۔

← اللہ کی خاص ہدایت


خدا کی عبادت اور طاغوت کی عبادت سے اجتناب کے حوالے سے پیغمبروں کی دعوت کو قبول کرنا، خاص الہٰی ہدایت سے بہرہ مندی کا موجب:
۱.وَ لَقَدْ بَعَثْنا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلالَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كانَ عاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
اور بتحقیق ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت کی بندگی سے اجتناب کرو، پھر ان میں سے بعض کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض کے ساتھ ضلالت پیوست ہو گئی لہٰذا تم لوگ زمین پر چل پھر کر دیکھو کہ تکذیب کرنے والوں کا کیا انجام ہواتھا۔
۲. وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوها ... • فَبَشِّرْ عِبادِ الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولئِكَ الَّذِينَ هَداهُمُ اللَّهُ‌ ...
اور جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا۔۔۔جو بات کو سنا کرتے ہیں اور اس میں سے بہتر کی پیروی کرتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے۔۔۔

← متقین کی صفات


خدا کی خالصانہ عبادت اور طاغوت کی عبادت سے اجتناب، متقین کی صفات:
... يا عِبادِ فَاتَّقُونِ‌ • وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوها وَ أَنابُوا إِلَى اللَّهِ‌ ... • لكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ‌ ...
۔۔۔اے میرے بندو! مجھ سے ڈرو۔اور جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کیا۔۔۔البتہ جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا خوف پیدا کیا ان کے لئے جنّت کے غرفے ہیں۔۔۔

← انبیاء کی تعلیمات کا بنیادی رکن


خدا کی عبادت اور طاغوت کی عبادت سے اجتناب، پیغمبروں کی تعلیمات کے بنیادی رکن:
وَ لَقَدْ بَعَثْنا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ‌ ...
اور بتحقیق ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت کی بندگی سے اجتناب کرو۔۔۔

← اولو الالباب کے اوصاف


طاغوت کی عبادت و اطاعت سے پرہیز، اولو الالباب کے اوصاف:
... يا عِبادِ فَاتَّقُونِ‌ • وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوها وَ أَنابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرى‌ فَبَشِّرْ عِبادِ •الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولئِكَ الَّذِينَ هَداهُمُ اللَّهُ وَ أُولئِكَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبابِ
۔۔۔اے میرے بندو! مجھ سے ڈرو۔اور جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کیا ان کے لیے خوشخبری ہے، پس آپ میرے ان بندوں کو بشارت دے دیجیے۔جو بات کو سنا کرتے ہیں اور اس میں سے بہتر کی پیروی کرتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی صاحبان عقل ہیں۔

← طاغوت سے اجتناب کا حکم


طاغوت کی عبادت سے اجتناب کا لزوم:
... وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ‌ ...
۔۔۔اور طاغوت کی بندگی سے اجتناب کرو۔۔۔

← طاغوت کی عبادت سے عدم اجتناب


انبیاء کے منع کرنے کے باوجود امت کے ایک گروہ کی جانب سے تسلسل کے ساتھ طاغوت کی عبادت اور اطاعت:
وَ لَقَدْ بَعَثْنا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلالَةُ ...
اور بتحقیق ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت کی بندگی سے اجتناب کرو، پھر ان میں سے بعض کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض کے ساتھ ضلالت پیوست ہو گئی۔۔۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. زمر/سوره۳۹، آیه۱۷۔    
۲. زمر/سوره۳۹، آیه۱۷۔    
۳. زمر/سوره۳۹، آیه۱۸۔    
۴. نحل/سوره۱۶، آیه۳۶۔    
۵. زمر/سوره۳۹، آیه۱۷۔    
۶. زمر/سوره۳۹، آیه۱۸۔    
۷. زمر/سوره۳۹، آیه۱۶۔    
۸. زمر/سوره۳۹، آیه۱۷۔    
۹. زمر/سوره۳۹، آیه۲۰۔    
۱۰. نحل/سوره۱۶، آیه۳۶۔    
۱۱. زمر/سوره۳۹، آیات۱۶- ۱۸۔    
۱۲. نحل/سوره۱۶، آیه۳۶۔    
۱۳. نحل/سوره۱۶، آیه۳۶۔    


ماخذ

[ترمیم]

مرکز فرهنگ و معارف قرآن، فرهنگ قرآن، ج۱۹، ص۱۴۶، ماخوذ از مقالہ اجتناب از طاغوت۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : طاغوت | قرآنی موضوعات




جعبه ابزار