طہورین

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



طَهورَین سے مراد پانی اور زمین ہے۔ ان دو کے ذریعے سے نجاسات کو پاک کیا جا سکتا ہے۔ علم فقہ میں کتاب طہارت میں ان کلمات سے بحث کی جاتی ہے۔


فقہی استعمال

[ترمیم]

حدث سے طہارت پانی سے حاصل ہوتی ہے یا زمین سے۔ پانی سے طہارت دو طرح سے حاصل ہوتی ہے: ۱۔ حدث اصغر سے طہارت وضو کے ذریعے، ۲۔ حدث اکبر سے طہارت غسل کے ذریعے سے۔ زمین سے طہارت اس وقت حاصل ہو سکتی ہے جب پانی دسترس میں نہ ہو اور اس سے استفادہ کا امکان موجود نہ ہو۔ اس مورد میں طہارت کو حاصل کرنے کے لیے زمین یعنی مٹی یا اس کی مانند کو استعمال کیا جائے گا۔

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

چونکہ طہارت دو چیزوں یعنی پانی اور زمین سے حاصل ہوتی ہے اس لیے اس پر طہورین کا اطلاق کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. قمی، میرزا ابو القاسم، غنائم الایام، ج ۱، ص ۳۰۶۔    
۲. خوئی، سید ابو القاسم، التنقیح فی شرح العروۃ الوثقی(الصلاة)، ج ۱۰، ص ۸۷۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم‌السلام، زیر نظر آیت‌الله محمود ہاشمی‌شاہرودی، ج۵، ص۲۴۵، یہ تحریر مقالہ طہورین سے مأخوذ ہے۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : طہارت | مطہرات




جعبه ابزار